جموں//آذادی کا امرت مہوتسو پروگرام کے تحت ہندوستان کی آزادی کے 75 سال کو یاد گار بنانے کیلئے جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات نے زیادہ سے زیادہ عوامی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے ’’ ہندوستان کے دریاؤں کا جشن منانے ‘‘ کے موضوع کے تحت مختلف تقریبات کا انعقاد کیا ہے ۔ جموں اور اودھمپور فاریسٹ ڈویژن میں جموں خطے کی توی اور دیوکا ندیوں کی اہمیت کو منانے میں جن بھاگیداری (لوگوں کی شرکت ) کے ذریعے شجر کاری مہم ، نیچر واک اور پینٹنگ مقابلے منعقد کئے گئے تا کہ دریاؤں کے کردار اور دریائی ماحولیاتی نظام اور ہائیڈرولوجیکل سیکورٹی کے تحفظ میں اسکولی بچوں ، شہری بلدیاتی اداروں اور پنچائتی راج اداروں سے وابستہ مقامی لوگوں کی فعال شرکت سے جنگلات کی اہمیت پر زور دیا جا سکے ۔ جموں فاریسٹ ڈویژن میں دوارہ گاؤں میں دریائے توی کے کنارے پر شجر کاری مہم چلائی گئی جس میں کمشنر /سیکرٹری جنگلات ، ماحولیات سنجیو ورما ، ڈاکٹر موہت گیرا آئی ایف ایس ، پی آر سی سی ایف اینڈ ایچ او ایف ایف جے اینڈ کے اور مسز شمع اختر وارڈ نمبر 71 کی کارپوریٹر ، جموں و کشمیر کے محکمہ جنگلات کے سینئر افسران نے شرکت کی اور پیپل کے پودے لگائے ۔ مہم کے دوران پیپل اور برگد کا فروغ جموں و کشمیر محکمہ جنگلات کی ایک پہل بھی شروع کی گئی ہے ۔ پیپل اور برگد اور دیگر مقامی انواع کے لمبے پودے مقامی لوگوں اور جنگلات کے اہلکاروں نے دریائے توی کے کنارے پر بھی لگائے تھے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمشنر سیکرٹری سنجیو ورما نے اس بات پر زور دیا کہ ’’ دریائے توی جموں کی روح اور زندگی کی لکیر ہے ۔ دُنیا کی زیادہ تر تہذیب دریاؤں کے آس پاس پروان چڑھتی ہے اور کہا کہ جنگلات کے تحفظ میں لوگوں کی شرکت بہت اہم ہے جس کے ذریعے دریاؤں کو محفوظ کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مقامی لوگ اور محکمہ جنگلات ایک دوسرے کے مفاد کیلئے قریبی تعاون سے کام کریں ۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جنگلات اپنی ماحولیاتی خدمات کے ذریعے نہ صرف صاف ہوا اور پانی فراہم کریں گے بلکہ مقامی نوجوانوں کیلئے روز گار کا ذریعہ بھی پیدا کریں گے ۔ پی آر سی سی ایف اور ایچ او ایف ایف ڈاکٹر موہت گیرا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگلات کی مہم محکمہ جنگلات کے گرین جموں و کشمیر کے تئیں عزم میں ایک قدم آگے ہے ۔انہوں نے ماحولیاتی نظام میں پانی کے توازن کو برقرار رکھنے کیلئے ریگولیٹر کے طور پر جنگلات کی اہمیت کو اجاگر کیا کیونکہ جنگلات پانی کے غیر منظم بہاؤ کو چیک کرتے ہیں اور اسے دریاؤں سمیت قریبی آبی ذرایع میں آہستہ آہستہ خارج کرتے ہیں ۔ توی اور دیوکا ندیوں کو منانے میں محکموں کے اقدام کو سراہتے ہوئے انہوں نے فیلڈ عملے پر زور دیا کہ وہ مستقبل کی نسل کیلئے جنگلات ، دریاؤں اور آبی ذخائیر کے تحفظ کیلئے مقامی لوگوں کے ساتھ قریبی تال میل میں کام کریں ۔ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر اربن فاریسٹری ڈویژن جموں نے مہامایا سٹی فاریسٹ میں دریائے توی کے کنارے ’’ نیچر واک ‘‘ کا انعقاد کیا جس میں مقامی عوام ، گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول باغ باہو کے بچوں اور فیلڈ اسٹاف نے شرکت کی ۔ جن بھاگیداری کے ذریعے زیادہ سے زیادہ عوامی رسائی کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ اودھمپور فاریسٹ ڈویژن کی طرف سے 21 دسمبر 2021 کو گنگیرا کے دامن میں دیوکا ندی کے کیچمنٹ علاقوں میں شجرکاری مہم کا بھی انعقاد کیا گیا جو کہ دریائے بسنتر کی معاون ندی ہے جسے گپت بھی کہا جاتا ہے ، گنگا اور اس کی مذہبی اہمیت اور تقدس کیلئے جانا جاتا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی ڈی سی چئیر پرسن اودھمپور لال چند اور چئیر مین بی ڈی سی اودھمپور بلوان سنگھ نے دیوکا ندی کی مذہبی اور ثقافتی اہمیت پر زور دیا اور عوام سے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی اپیل کی ۔ اس تقریب کا انعقاد محکمہ جنگلات نے بڑے پیمانے پر اور خاص طور پر دریا کے ماحولیات میں معاشرے کی عمومی بہبود میں جنگلاتی ماحولیاتی نظام کی اہمیت پر زور دینے کے وژن کے ساتھ کیا تھا ۔ سول سوسائٹی کی بھر پور شرکت نے تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا ۔