جموں//ایڈیشنل چیف سیکرٹری فائنانس اَتل ڈولو نے آج جموںوکشمیر میں جوڈیشل اسٹامپ ڈیوٹی کی وصولی کے لئے اِی ۔ کورٹ فیس کے نظام کوشروع کرنے کومنظور ی دی۔اِس موقعہ پر یہاں سول سیکرٹری میں سرکاری رول آئوٹ پر موجود اَفراد میں سیکرٹری قانون اچل سیٹھی، نائب صدر سٹاک ہولڈنگ کارپوریشن اِنڈیا لمٹیڈ امیت داسی ، اسسٹنٹ نائب صدر پرمود جوشی ، سینئر منیجر وِکاس سنگلا ، ائیریا منیجر سریندر بھاٹیہ اور چرنجیت سنگھ شامل تھے۔ یوٹی حکومت نے ستاک ہولڈنگ کا رپوریشن آف اِنڈیا لمٹیڈ ( ایس ایچ سی آئی ایل ) کو اِی ۔ کورٹ فیس کے نظام کو وضع کرنے اور لاگو کرنے کے لئے مرکزی ریکارڈ رکھنے والی ایجنسی کے طور پر مقرر کیا ہے۔یہ نظام شہریوں کو سٹیمپ وینڈرس کے ذریعے جے ایس ڈی کو آن لائن او رآف لائن ادائیگی کرنے کا اِختیار دیتا ہے۔ سینٹرل ریکارڈ کیپنگ ایجنسی کے طور پر ایس ایچ سی آئی ایل کے اِنتخاب کے بعد 22؍ ستمبر 2021ء کو جموںوکشمیر محکمہ قانون نے ایس ایچ سی آئی ایل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے۔اِی ۔ کورٹ فیس کے نظام کی شروعات سے شہریوں کو استامپ ڈیوٹی کی ادائیگی کا آسان طریقہ ملے گا اور اِس سے اسٹامپ وینڈرس کے کام کا دائرہ بھی بڑھے گااور ان کی آمدنی میں اِضافہ ہوگا۔ اس سے پورے عمل میں مزید شفافیت بھی آئے گی۔ایس ایچ سی آئی ایل ایک سرکاری کمپنی ہے اور اِس نے پہلے ہی پورے یوٹی میں اِی۔ سٹیمپنگ سسٹم نافظ کیا ہے ۔ ایس ایچ سی آئی ایل نے اَب تک 43 لاکھ اِی۔اسٹامپ سر ٹیفکیٹ جاری کئے ہیں اور 510 کروڑ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی جمع کی ہے۔اِس سلسلے میں عدالتی اَفسران کے ساتھ اسٹامپ فروشوں کو بھی تربیت دی گئی ہے۔ اب تک کل 244 عدالتی افسران اور 373 سٹیمپ وینڈرس کو تربیت دی جا چکی ہے۔