لدھیانہ//پنجاب کے لدھیانہ ڈسٹرکٹ کورٹ احاطہ میں آج زوردار دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے لدھیانہ کے ایس پی نے کہا کہ لدھیانہ کورٹ احاطہ کی دوسری منزل پر ریکارڈ روم کے پاس دھماکہ کی آواز سنی گئی۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، جبکہ دو شخص زخمی ہو گئے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ کمپلیکس کی تیسری منزل کے باتھ روم میں پیش آیا اور دھماکے سے باتھ روم کی دیوار گر گئی اور دیوار کا ملبہ نیچے کھڑی گاڑیوں پرآ گرا جس سے ان کے شیشے ٹوٹ گئے کافی نقصان پہنچا۔علاقے کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس افسر گرپریت بھلر نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ دھماکہ ہوا تھا یا نہیں۔سبھی لوگ صبر و تحمل سے کام لیں اور عدالت کی طرف مت آئیں۔ ہم معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔