سری نگر// گرمائی دارلحکومت سری نگر میں نگین کلب کے نزدیک سڑک حادثے میں ایک نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر میں نگین کلب کے نزدیک بدھ کی شام دیر گئے ایک گاڑی سڑک پر لگے ڈوائیڈر سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں گاڑی کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی۔متوفی کی شناخت آصف احمد سلطان ولد علی محمد سلطان ساکن سلطان محلہ عشائی باغ کے بطور ہوئی ہے۔ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔دریں اثنا شمالی کشمیر کے قصبہ ہندوارہ کے ہری پورہ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک38 نوجوان پھسل کر پہرو دریا میں ڈوب گیا۔ذرائع نے بتایا کہ فاروق احمد راتھر داماد غلام احمد بٹ جمعرات کی صبح پھسل کر پہرو دریا میں ڈوب گیا۔انہوں نے بتایا کہ یہ خبر پھیلتے ہی مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچ گئے اور مذکورہ نوجوان کو بچانے کے لئے کارروائیاں شروع کیں۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک مذکورہ نوجوان کا کوئی سرغ نہیں مل گیا تھا جس سے خیال کیا جاتا ہے کہ ان کی موت واقع ہوئی ہوگی۔