سری نگر// کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار جمعے کے روز جنوبی کشمیر ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ پہنچے جہاں انہوں نےمہلوک اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد اشرف ڈار کےگھر جا کر ان کے اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔بتادیں کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقے میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجوؤں نےموصوف اسسٹنٹ سب انسپکٹر پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوئے تھے اورہسپتال پہنچانے کے دوران دم توڑ بیٹھے تھے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی پی وجے کمار دیگر پولیس افسروں کے ہمراہ جمعے کے روز مہلوک پولیس افسر کے گھر واقع اونتی پورہ پلوامہ پہنچے اور وہاں اہلخانہ کو تعزیت پیش کی۔انہوں نے بتایا کہ موصوف انپسکٹر جنرل نے مہلوکین پولیس افسر کے اہلخانہ کو پولیس محکمے کی طرف سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ موصوف آئی جی پی اپنے اس دورے کے دوران پولیس و دیگر ایجنسیوں کے ساتھ جنوبی کشمیر کی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیں گے۔