جموں//جموں وکشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن ( پی ڈی سی ) کے 79 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرس میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( فائنانس ) اَتل ڈولو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں جموںوکشمیر میں بجلی کی پیداوار اور سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے کئی فیصلے لئے گئے۔میٹنگ میں پی ڈی ڈی کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، پرنسپل سیکرٹری سائنس و ٹیکنالوجی آلوک کمار ،مرکزی جوائنٹ سیکرٹری پاور گھنشیام پرسام ، سیکرٹری منصوبہ بندی ششما چوہان، ایم ڈی جے کے پی ڈی سی راجہ یعقوب فاروق، ڈائریکٹر فائنانس جے کے پی ڈی سی سنتوش کماری ، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سول جے کے پی ڈی سی منجیت کوتوال ، سی جی ایم ( قانون ) جے کے پی ڈی سی اشتیاق احمد اور کمپنی سیکرٹری سنیل گپتا کے علاوہ کارپوریشن کے دیگر اَفسران نے شرکت کی۔سیکرٹری پاور لداخ رویندر کمار اورمرکزی سی ای ، ایچ آر ایم ،سینٹرل الیکٹرسٹی اتھارٹی منوج ترپاٹھی نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔پی ڈی سی کی طرف سے تشکیل کردہ بورڈکے چیئرمین اتل ڈولو کی طرف سے یہ پہلی بورڈ آف ڈائریکٹر میٹنگ تھی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کارپوریشن پر زور دیا کہ وہ زیر تکمیل منصوبوں کو مقرر کردہ وقت کے اندر پور ا کرے۔بورڈ نے جموںوکشمیر یوٹی کے صارفین کو معیاری اور قابل اعتماد بجلی کی فراہمی کے لئے کئی فیصلے لئے اور پی ڈی سی کو اَپنے کام کاج کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز دیں۔بورڈ نے ساولا کوٹ (1856 میگاواٹ ) ایچ اِی پی کی جلد ترقی، کمیشننگ کے حوالے سے معاہدے اور طریقہ کار پر دستخط کی ضرورت کو نوٹ کیا ۔یہ بتایا گیا کہ اِس ایچ اِی پی کی ترقی سے جموںوکشمیر یوٹی میں بجلی کے بحران کو کافی حد تک حل کیا جائے گا۔بورڈ آف ڈائریکٹر س میٹنگ نے پروجیکٹ مینجمنٹ کنسلٹنٹ کے حق میں اہم کاموں کے لئے دسمبر 2023ء تک اور 37.5 میگاواٹ پرنائی ایچ اِی پی کو مکمل کرنے کے لئے دسمبر 2024ء تک توسیع کے لئے ایجنڈا آئٹم کو بھی نوٹ کیا۔ اسے اس شرط پر منظور کیا گیا تھا کہ اس کی جانچ پہلے کارپوریشن کی طرف سے مقرر کردہ ایم ڈی کی زیرقیادت کمیٹی کرے گی جس کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔ بورڈ نے فیصلہ لیا کہ پی ڈی سی ڈی پی آر کی تیاری کے لئے کنسلٹنٹ کو شامل کرے گا تاکہ کیرتھائی۔I ایچ اِی پی سے بجلی کے اخراج کے لئے ضروری ٹرانسمیشن لائن تیار کی جاسکے ۔ یہی جموںوکشمیر کی پاور کٹی میں میں توانائی کا اِضافہ کرنے جارہا ہے جو آخر کار صارفین کو فراہم کی جائے گی۔بورڈ نے آئی آئی ٹی مدراس کے ذریعے تیار کردہ کام کی حالت میں سولر سٹینڈ الون سسٹم کے آپریشن اور دیکھ دیکھ کی منظوری دینے کا بھی عزم کیا ۔ اِنجینئران اور پی ڈی سی اِنتظامیہ پر مشتمل چار رُکنی کمیٹی تکنیکی طور پر اِس کی منظوری دے گی۔اِنسٹال ہونے کے بعد یہ سسٹم جموںوکشمیر اور لداخ یوٹیوں کے تمام 54 غیر برقی دیہاتوں کو بجلی فراہم کریں گے جس سے تقریباً 10,122 گھرانوں کو فائدہ پہنچے گا۔مزید برآں ، متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنران سے کہا گیا ہے کہ وہ اَپنے متعلقہ اَضلاع میں تاریک جگہوں کی نشاندہی کریں ، اگر کوئی ہیں تو وہاں کارپوریشن کے پاس موجود روشنی کے لئے سولر سسٹم نصب کریں۔بورڈ نے اِی پی سی او رپی ایم سی کو 9میگاواٹ کے دہ اور ہنو ایچ ای پی کے سلسلے میں وقت بڑھایا جس میں 66 کے وِی ٹرانسمیشن لائن بھی شامل ہے۔مزید برآں، بورڈ نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری خزانہ اتل ڈولو ، پرنسپل سیکرٹری پی ڈی ڈی نتیشور کمار، اِنتظامی سیکرٹری سی ڈی اینڈ ایم ڈی ششما چوہان، ڈائریکٹر فائنانس جے کے پی ڈی سی سنتوش کمار کو جے کے پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے لئے تشکیل دئیے گئے بورڈ میں نئے ڈائریکٹروں کی حیثیت سے شامل کرنے کی غرض سے ایک قرار داد کو بھی منظور کیا۔