جمعہ, مارچ ۳۱, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا سری نگر میں حد بندی کمیشن رپورٹ کے خلاف احتجاج

by Srinagar Mail
29/12/2021
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سری نگر//جموں و کشمیر اپنی پارٹی نے حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کے خلاف بدھ کے روز یہاں شیخ باغ میں احتجاج درج کیا تاہم احتجاجیوں کو تجارتی مرکز لالچوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔احتجاجیوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھے تھے جن پر حد بندی کمیشن کی رپورٹ ناقابل قبول ہے، جیسے نعرے درج تھے اور وہ ’لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ ہوش میں آؤ ہوش میں آؤ‘ کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔اس موقع پر پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ آج ہم حد بندی کمیشن کی رپورٹ، رئیل اسٹییٹ پالیسی کے تحت پچھلے دروازے سے یہاں باہر کے لوگوں کو بسانے کی کوششوں، پریس کی آزادی اور حیدر پورہ ہلاکتوں کو لے کر یہاں احتجاج کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم یہاں سرمایہ کاری کرنے کے خلاف نہیں ہیں لیکن یہاں کی ڈیموگرافی کو تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حیدر پورہ متنازع انکاؤنٹر کے بارے میں پولیس کی پریس کانفرنس کے متعلق پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ’حیدر پورہ قتل ہے قاتلوں کو پیش کرو‘۔موصوف صدر نے کہا کہ ہمارا آج ہی اجلاس ہونے والا ہے جس میں ہم آگے کی حکمت عملی کے بارے میں فیصلہ لیں گے۔پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن کے یکم جنوری کو کئے جانے والے احتجاج کے بارے میں انہوں نے کہا: ’ہمیں احتجاج نہیں کرنے دیا گیا خدا کرے انہیں احتجاج کرنے دیا جائے وہ ان کے اپنے لوگ ہیں‘۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر حد بندی کمیشن کی ڈرافٹ سفارشات کے مطابق صوبہ جموں کو چھ نئی سیٹیں جبکہ کشمیر کو ایک ہی سیٹ دی گئی ہے اور کل90 اسمبلی نشستوں میں سے اب 9 نشستیں شیڈول ٹرائب اور7 نشستوں کو شیڈول کاسٹ کے لئے مختص رکھی گئی ہیں۔جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتوں بشمول نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی، اپنی پارٹی اور پیپلز کانفرنس نے اس رپورٹ کو نا قابل قبول قرار دیا ہے۔جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا تھا کہ ان کی پارٹی اس رپورٹ کے خلاف29 دسمبر کو سری نگر میں خاموش احتجاج درج کرے گی۔پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن نے یکم جنوری کو ان ڈرافٹ سفارشات کے خلاف سری نگر میں احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

حیدر پورہ انکاؤنٹر:ایس آئی ٹی کی رپورٹ ناقابل قبول/الطاف بخاری ، سجاد لون

Next Post

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں میں مزید تیزی، گلمرگ سرد ترین جگہ

Related Posts

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

اچانک کھڑے ہونے پر سر چکرانے لگتا ہے تو روک تھام کا آسان طریقہ جان لیں

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

حاملہ خواتین کی کووڈ ویکسی نیشن کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

سانس کے ذریعے استعمال کی جانے والی کووڈ ویکسین بہت زیادہ مؤثر قرار

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

مالٹا؛ زیادہ سے زیادہ فائدہ کیسے حاصل کریں؟

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

ورزش آنکھوں کی صحت کے لیے بھی مفید

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

کووڈ ویکسینز کی افادیت جلد گھٹ جاتی ہے مگر سنگین بیماری سے ٹھوس تحفظ ملتا ہے، تحقیق

Next Post

وادی کشمیر میں خشک موسم کے بیچ زمستانی ہواؤں میں مزید تیزی، گلمرگ سرد ترین جگہ

امریکا میں ایک شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ ،2خواتین سمیت 5افراد ہلاک

حیدرپورہ انکاؤنٹر سے متعلق پولیس کی تحقیقات رپورٹ ناقابل قبول/نیشنل کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail