سرینگر۔5فروری
جموں وکشمیر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 1429افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ تین مریض فوت ہوئے.سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 1429افراد کی رپورٹ مثبت آئی جبکہ تین مریض فوت ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سری نگر ضلع میں جمعے کے روز 266 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی، بارہ مولہ میں 108، بڈگام میں 86، پلوامہ میں 34، کپواڑہ میں 55، اننت ناگ میں 64، بانڈی پورہ میں 47، گاندربل میں 45، کولگام میں 96 اور شوپیاں میں 21افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔ان کے مطابق جموں ضلع میں 228، ا±دھ پور میں 53، راجوری میں 12، ڈوڈہ میں 135، کٹھوعہ میں 60، سانبہ میں 4، کشتواڑ یں 47، پونچھ میں 19، رام بن میں 26اور ریاسی میں 23افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہاکہ جمعے کے روز جموں وکشمیر میں 4057مریض صحت ہوئے جن میں 1437جموں اور 2620وادی کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔سرکاری ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتک جموں وکشمیر میں 415109مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں ماہرین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر میں روز افزاں کورونا کے یومیہ معاملات میں غیر معمولی کمی واقع ہو رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ وویک اینڈ لاک ڈاون کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ اسکولوں اور کالجوں میں درس و تدریس کا کام کاج شروع کرنے کا بھی فیصلہ لے تاکہ طلبا کا مزید وقت ضائع نہ ہو سکے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 48,961کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,06,82,329تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے4,43,891معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے24,080(صوبہ جموں میں 6,851 اور کشمیر صوبے میں17,229 )سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک 4,15,109اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,702تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,402کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,300کاتعلق جموں صوبہ سے ہےں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,17,13,815ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 04فروری 2022ئکی شام تک2,1269,924نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,43,891 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک58,42,227افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں29,521اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔24,080فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,30,766اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق53,53,158اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران آج ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے ضلع سری نگر میں266ضلع بارہمولہ میں108 ،بڈگام میں86، پلوامہ ضلع میں 34،ضلع کپواڑہ میں 55،ضلع اننت ناگ میں 64،ضلع بانڈی پورہ میں47،ضلع گاندربل میں45اور ضلع کولگام میں 96اور ضلع شوپیان میں 21نئے معاملات درج کئے گئے۔اِسی طرح جموں میں228،ضلع اودھمپور میں 53،ضلع راجوری میں12،ضلع ڈوڈہ میں135،ضلع کٹھوعہ میں 60،ضلع سانبہ میں 04،ضلع کشتواڑ میں 47،ضلع پونچھ میں19، ضلع رام بن میں26اور ضلع رِیاسی میں23نئے معاملات آج سامنے آئے ہیں ۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کووِڈ ۔19ہیلپ لائین نمبرات پر رابطہ قائم کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں ضرورت پڑنے پر صحیح طبی مشورہ دیا جاسکے۔دریں اثنا¿ لوگ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران چوبیس گھنٹے کام کرنے والی مفت ایمبولنس خدمات سے اَپنی دہلیز پر فائدہ اُٹھا سکتے ہیں۔اِس ایمبولنس خدمت کا ٹول فری نمبر ہے 108 ۔حاملہ خواتین اور بیمار بچے ٹول فری نمبر 102 پر کال کر کے مفت ایمبونس خدمات سے فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ لوگ عام قومی سطح کے ٹول فری ہیلپ لائن نمبر 1075 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 0191-2549676 ( جموں کشمیر کیلئے ) ،,0191-2674444,0191-2674115 0191-2520982 ( صوبہ جموں ) ، 0194-2440283 اور 0194-2430581 ( صوبہ کشمیر ) کیلئے قائم کئے گئے ہیں اور لوگ نوول کوروناوائرس(کووِڈ۔19)سے متعلق جانکاری اِن نمبرات پر حاصل کرسکتے ہیں۔کسی بھی قسم کی کووِڈ۔19 اِستفسار کے لئے براہِ کرم www.covidrelief.jk.gov.in پر لاگ اِن کریں۔ قارئین ڈی آئی پی آر جے اینڈ کے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ@diprjk،ویب سائٹ: http://www.jkdirinf.in، ویب پورٹل :jkinfonews.com اور فیس بُک @JKInformationOfficial پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔