سرینگر۔5فروری
جموں و کشمیر حکومت نے جمعہ کے روز ایک غیرمعمولی اقدام کے تحت پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) اور سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کو31اکتوبر 2019سے پہلے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے بھیجی گئی تمام خالی اسامیاں واپس لے لی ہیںیاکہ منسوخ کر دیں۔تفصیلات کے مطابق پبلک سروس کمیشن (پی ایس سی) اور سروس سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کو لکھے گئے ایک خط میں، جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (جی اے ڈی) نے دونوں سلیکشن باڈیز کو مشورہ دیا ہے کہ 31اکتوبر 2019 سے پہلے ان کے پاس بھیجی گئی تمام خالی اسامیاں،جن کی ابھی تک بھرتی عمل میں لائی گئی ہے کو واپس لے لیا جائے۔جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ارسال کردہ خط میں انتظامی کونسل کے فیصلے کاحوالہ دیتے ہوئے لکھاہے کہ 31کتوبر2019سے پہلےPSC JKاورSSB کو بھیجی گئی تمام خالی اسامیاں، جن کے لئے آج تک انتخاب کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے، اسی طرح وہ اسامیاں جن میں قانونی چارہ جوئی کامسئلہ پیداہوا ہے اور معزز عدالت میں مقدمات زیر التوا ہیں، ان کو واپس لے لیا گیا سمجھا جائے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر، منوج سنہا کی سربراہی میں انتظامی کونسل نے اپنی میٹنگ میں یہ غیرمعمولی فیصلہ لیا۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اپنے ارسال کردہ خط میں کہاکہ تمام متعلقہ افرادیعنیPSC JKاورSSB کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ جی اے ڈی کو من وعن انتظامی کونسل کی ہدایات پر عمل درآمد کریں۔جی اے ڈی نے ساتھ ہی دونوں سلیکشن باڈیز سے کہا ہے کہ وہ انتظامی کونسل کے فیصلے پر مکمل عمل کریں۔