ہفتہ, جون ۲۸, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home Latest News

طلبہ کیلئے کامیابی نمبروں کی دوڑ نہیں ، زندگی میں قدروں کی دولت کو حاصل کرنا چاہئیے:لیفٹنٹ گورنر

by Srinagar Mail
06/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں: 6 فروری

لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے آج منڈل میں سنت ہرے رام داس پبلک اسکول کے سالانہ دن کی تقریب میں شرکت کی ۔ اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے شری ہرے رام داس جی مہاراج کی تحریر کردہ کتاب ” ہمالیہ ناردیا انترنگ بہرنگ یوگ سادھنا “ کا اجراءکیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے متوازن تعلیم کو فروغ دینے پر زور دیا جو سائینس ، صنعت 4.0 ٹیکنالوجیز سکھاتی ہے اور قدر پر مبنی علم بھی فراہم کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں کیلئے کامیابی زیادہ نمبر حاصل کرنے کی دوڑ نہیں ہونی چاہئیے بلکہ زندگی میں قدروں کی وافر دولت حاصل کرنے کیلئے ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ سائینسی اور تکنیکی علم کے علاوہ ہمیں قدر پر مبنی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہئیے ، انفرادی ترقی کیلئے ماحول بنانا چاہئیے ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہم ڈیجٹل دور میں رہ رہے ہیں جہاں ہم ای لرننگ کے ذریعے کچھ بھی سیکھ سکتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ قدر پر مبنی علمی نظام کے ذریعے نوجوان ذہنوں کی تشکیل کیلئے طلباءاور اساتذہ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے سیکھنے کو زندگی بھر کا عمل قرار دیتے ہوئے طلباءکے ساتھ ساتھ تدریسی برادری کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا کہ وہ علم کی پیاس رکھیں اور روشن مستقبل کی رہنمائی کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے تعلیمی ماحولیاتی نظام میں مسلسل اصلاح کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ نئی تعلیمی پالیسی مسلسل سیکھنے اور اختراع کیلئے ساز گار ماحول کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرتی ہے ، نوجوانوں کیلئے مسلسل بدلتی ہوئی دُنیا کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ایک مضبوط بنیاد ڈالتی ہے ۔ لفٹینٹ گورنر نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ پنڈت مدن موہن مالویہ جیسے عظیم وژن کے نظریات پر عمل کریں اور ملک کی ترقی اور سماج کی تشکیل نو میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے طلباء، فیکلٹی ممبران اور اسکول انتظامیہ کو بسنت پنچمی کے مبارک موقع پر اپنا سالانہ دن منانے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے منڈل اور ملحقہ دیہات کے بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنے کی کوششوں پر اسکول سے وابستہ لوگوں کی تعریف کی اور اسکول کے قیام میں مقامی لوگوں کے تعاون کی بھی تعریف کی ۔ شری ہرے رام داس جی مہاراج نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر کی زیر قیادت یو ٹی حکومت سے جموں و کشمیر میں مزید خوشحالی اور ترقی لانے کی امید ظاہر کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے اس دن کے موقع پر اسکول کے احاطے میں ’ مولسری ‘ کا پودا بھی لگایا ۔ قبل ازیں لفٹینٹ گورنر نے منڈل کے شو مندر میں پوجا کی اور بسنت پنچمی کے موقع پر خصوصی پوجن کیا ۔ سالانہ دن کی تقریب کا آغاز روائتی چراغ روشن کے ساتھ ہوا جس کے بعد طلباءکی طرف سے سرسوتی وندنا اور اسکول کے فیکلٹی ممبران کی طرف سے بھجن پیش کئے گئے ۔ اسکول کے ٹرسٹی دیو راج کھجوریہ نے اسکول کے کام کاج اور سماج کے پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والے بچوں کو دی جانے والی مدد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ اجے شرما پرچاریہ سنت ہرے رام داس اسکول نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جموں انشول گرگ ، سابق قانون سازوں ، پی آر آئی کے نمائندے ، مذہبی رہنما ، طلباءاور ان کے والدین اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

چیف سیکرٹری نے ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی

Next Post

چیف سیکرٹری نے ملازمین کی ماہانہ کارکردگی کی نگرانی کیلئے ای پی ایم پورٹل کا آغاز کیا

Related Posts

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

ٹیم جموں جو کہ ایک سماجی تنظیم ہے کے چیئرمین زور اور سنگھ جموال نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے گاندربل میں ترقیاتی منصوبوں کا اِفتتاح کیا اور نئے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

چھتیس گڈ میں انکونٹر 31نکسلی اور2جوان ہلاک

پاکستان نے سیز فائر کی چوتھی بار خلاف ورزی کی

6اپریل تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان

گزشتہ24گھنٹوں سے موسلادار بارش،خطرناک ژالہ باری ،آندھی نماتیز ہوائیں،سنگرامہ سوپور میںآسمانی بجلی گری

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

سکینہ اِیتو کا ایمزجموں کا دورہ

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

کشمیر میں رنگ روڑ کا پہلا مرحلہ اکتوبر مہینے میں مکمل ہونے کی امید:پروجیکٹ ڈائر ایکٹر نیشنل ہاوے

Next Post

چیف سیکرٹری نے ملازمین کی ماہانہ کارکردگی کی نگرانی کیلئے ای پی ایم پورٹل کا آغاز کیا

پاکستان کشمیر کے حوالے سے ہندوستان کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف: وزارت دفاع

بارہمولہ میں نارکوٹیرر ماڈیول کا پردہ فاش، 2افراد گرفتار ،18کروڑ روپے مالیت کی ہیروئن ضبط

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail