جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home ٹاپ اسٹوری

سرینگر تیزاب حملہ کیس کی تفتیش حتمی مرحلے میں،ملزموں کےخلاف بہت جلد چارج شیٹ دائرکی جائے گی: آئی جی پی

by Srinagar Mail
08/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سرینگر: 7 فروری

انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمارنے سوموار کوکہاکہ جموں و کشمیر پولیس سرینگر کے حالیہ تیزاب حملہ کیس میں جلد ہی ایک نابالغ سمیت تین افراد کے خلاف چارج شیٹ داخل کرے گی تاکہ ان کےلئے مثالی سزا کو یقینی بنایا جا سکے اور اس طرح کے ”وحشیانہ“ رجحانات رکھنے والوں میں رکاوٹ پیدا کی جا سکے۔آئی جی پی کشمیرنے لڑکیوں اور ان کے والدین سے بھی اپیل کی کہ اگر کوئی اُن کا پیچھا کر رہا ہے یا ہراساں کر رہا ہے تو بروقت پولیس کو اطلاع دیں۔متاثرہ لڑکی کو پیر کوے روزخصوصی علاج کےلئے چنائی (تامل ناڈؤ) کے آنکھ کے اسپتال بھیجا گیا ۔متاثرہ لڑکی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا، دستاویزات کا ایک اہم حصہ جس سے پولیس کو چارج شیٹ داخل کرنے میں مدد ملے گی، ہفتہ کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا۔جے کے ین ایس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیرزون وجئے کمار نے میڈیاکوبتایا کہ تفتیش تقریباً مکمل ہو چکی ہے اور ’ہم جلد ہی اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کرکے عمل کو مکمل کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ ’تفتیش پیشہ ورانہ اور سائنسی طریقے سے کی جا رہی ہے تاکہ اسے ایک فول پرؤف کیس بنایا جا سکے تاکہ مجرموں کو عبرت ناک سزا دی جا سکے اور ایسے وحشیانہ رُجحان رکھنے والے عناصرکے حوصلے پست ہوں‘۔آئی جی پی کشمیر نے لڑکیوں اور ان کے والدین سے اپیل کی کہ اگر کوئی شرپسند ان کا پیچھا کر رہا ہے یا ہراساں کر رہا ہے تو ابتدائی مرحلے پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ کارروائی کی جا سکے۔یکم فروری کے واقعے کی تحقیقات کا خلاصہ پیش کرتے ہوئے، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سری نگر) راکیش بلوال نے کہاکہ جیسے ہی ہمیں (واقعہ کے بارے میں) اطلاع ملی، ایک خصوصی ٹیم فوری طور پر تشکیل دی گئی اور ہم چونکا دینے والے واقعے کے 24 گھنٹوں کے اندر مجرموں کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئے۔ اپنے بیان میں متاثرہ لڑکی نے ملزم کے پہنے ہوئے کپڑوں کی تفصیلات پولیس کوبتائیں۔ ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے کہا کہ پولیس کی ایک ٹیم ملزم کی رہائش گاہ پر پہنچی اور ان کپڑوں کو بستر کے گڑھے میں چھپائے ہوئے پایا۔ابتدائی طور پر مرکزی ملزم نے سلفیورک ایسڈ کی خریداری پر پولیس کو غلط جوابات دئیے۔ آخر کار اس نے اُس دکان کا نام بتایاجہاں سے اسے تیزاب ملا، اس دکان کو تیزاب کے ذخیرہ اور فروخت سے متعلق سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی پر سیل کر دیا گیا۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سری نگر) راکیش بلوال نے کہاکہ ابتدائی طور پر، مرکزی ملزم نے تیزاب کی خریداری کے بارے میں یہ دعویٰ کرتے ہوئے ہمیں گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ اُس نے اسے گھر میں موجود اپنے انورٹر کی بیٹری سے نکالا ہے، لیکن اس کی رہائش گاہ کی تلاشی نے اس کے دعوے کی نفی کر دی۔ایس ایس پی سری نگرنے کہاکہ آخر میں، ملزم نے ہمیں اپنے دوست کا نام بتایا جو ایک ورکشاپ میں کام کرتا تھا اور پولیس ٹیم نے اسے بھی پکڑ لیا۔راکیش بلوال نے کہاکہ انہوں نے کہا کہ پولیس نے اس علاقے کے آس پاس کی دکانوں سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی تھی جہاں یہ واقعہ پیش آیا تھا تاکہ اس کیس میں مجرموں کو پکڑا جا سکے۔ خیال رہے یکم فروری کو، ایک نوجوان نے مبینہ طور پر ایک 24 سالہ دوشیزہ پر اس وقت تیزاب پھینک دیا جب لڑکی نے اس کی شادی کی تجویز کو ٹھکرا دیا۔شہرکے وانٹہ پورہ حول علاقہ میں پیش آئے اس المناک واقعے نے پورے سری نگر کو ہلا کر رکھ دیا اور معاشرے میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

جموں وکشمیر ترقی کی راہ پر گامزن،ٹورسٹ وِلیج نیٹ ورک جموں وکشمیر میں دیہی معیشت کیلئے ایک نئی اُمید

Next Post

9 فروری تک کشمیر وادی میں ہلکی برفبار اور بارشوں کی پیشگوئی

Related Posts

ایل جی منوج سنہاکی زیر صدارت اعلیٰ سطحی سیکورٹی اجلاس منعقد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر دیہی ترقی کا مشکور ہوں :ایل جی جموں و کشمیر

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

جدید ترین ٹیکنالوجی حقیقی وقت کی نگرانی اور ہجوم کے انتظام کو تحفظ فراہم کرے گی:منوج سنہا

جموں کشمیر میں عید الضحیٰ جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی

جموں کشمیر میں عید الضحیٰ جوش و جذبہ کے ساتھ منائی گئی

دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے: منوج سنہا

ادھم پور,،سری نگر،بارہمولہ ریل لنک ، یونین ٹیریٹری کے لیے ایک نئے دور کا آغاز

مولہ میں مذہبی بھائی چارہ دکھائی دیا کیونکہ مسلم میزبانوںنے پنڈت مہمانوں کاخاص خیال رکھا۔

مولہ میں مذہبی بھائی چارہ دکھائی دیا کیونکہ مسلم میزبانوںنے پنڈت مہمانوں کاخاص خیال رکھا۔

Next Post

9 فروری تک کشمیر وادی میں ہلکی برفبار اور بارشوں کی پیشگوئی

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج:ابھی حتمی تاریخ طے نہیں،طلبہ افواہوں پر کان نہ دھریں:حکام

بانڈی پورہ میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail