منگل, ستمبر ۲۶, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

9 فروری تک کشمیر وادی میں ہلکی برفبار اور بارشوں کی پیشگوئی

by Srinagar Mail
08/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

 

سرینگر: 7 فروری
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں وقفے وقفے سے برف و باراں کا سلسلہ جاری ہے اور وادی کے مشہور ترین سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں بالترتیب 5.5 سینٹی میٹر اور 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ۔ادھر متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 9 فروری تک موسم کی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وادی کے میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ بالائی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکے درجے کی برف باری متوقع ہے ۔گرمائی دارلحکومت سری نگر جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے 0.8 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت 2.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سری نگر میں 18 دسمبر کو رواں موسم کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی5.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی7.5 سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4.5 سینٹی میٹر تازہ برف جمع ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب منفی3.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔سرحدی ضلع کپوارہ جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 6.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کم سے کم درجہ حرارت 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں منفی12.5 ڈگری سینٹی گریڈ اور قصبہ دراس جو سائبیریا کے بعد دنیا کا دوسرا سرد ترین علاقہ ہے ، میں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.9 ڈگری سینٹی گریڈ رریکارڈ ہوا ہے ۔دریں اثنا وادی کے میدانی علاقوں میں پیر کے روز رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری رہا۔وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہے جس کا دور اقتدار بیس فروری کو ختم ہوگا اگرچہ اس چلہ کے دوران بھاری برف باری کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے تاہم اس کے دوران ہونے والی برف زمین پر زیادہ دیر تک جمع نہیں رہ سکتی ہے اور درجہ حرارت میں بھی بتدریج بہتری ہی واقع ہوتی ہے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

سرینگر تیزاب حملہ کیس کی تفتیش حتمی مرحلے میں،ملزموں کےخلاف بہت جلد چارج شیٹ دائرکی جائے گی: آئی جی پی

Next Post

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج:ابھی حتمی تاریخ طے نہیں،طلبہ افواہوں پر کان نہ دھریں:حکام

Related Posts

کشمیری میڈیا کو بدنام کر نے سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر جے کے پی سی برہم

کشمیری میڈیا کو بدنام کر نے سے متعلق بی بی سی کی رپورٹ پر جے کے پی سی برہم

یوم ِ آزادی پربخشی سٹیڈیم سرینگر میں منعقدہ پرچم کُشائی کی تقریب کامشاہدہ کرنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ اُمڈ آئی

یوم ِ آزادی پربخشی سٹیڈیم سرینگر میں منعقدہ پرچم کُشائی کی تقریب کامشاہدہ کرنے کیلئے لوگوں کی بھیڑ اُمڈ آئی

دو ڈاکٹرنوکری سے بر طرف،آسیہ اور نیلوفرکے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہیرا پھیری کا الزام

ملک دشمن سرگرمیوں کی پاداش میں مزید3ملازمین برطرف

ڈی ڈی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا ترال دورہ

ڈی ڈی ممبر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کا ترال دورہ

ایاز حافظ کی صدات میں جے کے پریس کارپس کی میٹنگ منعقد

نوجوان صحافی بشار ت رشید کو صدمہ۔جواں سال ماموں جان انتقال گر گئے

Next Post

12ویں جماعت کے امتحانی نتائج:ابھی حتمی تاریخ طے نہیں،طلبہ افواہوں پر کان نہ دھریں:حکام

بانڈی پورہ میں آگ کی واردات ، رہائشی مکان خاکستر

بارہمولہ میں کروڑوں کے ہیروئن کی ضبطی ،ایس ایس پی بارہمولہ کی ٹیم مبارکبادی کی مستحق /اقبال جان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail