سرینگر: 7 فروری
بھارتیہ جنتاپارٹی کے سینئر لیدڑ،نائب صدر اور انچارج حلقہ ? انتخاب سمبل سونا واری محمد اقبال جان نے بارہمو لہ پولیس کی جانب سے کم و بیش 18کروڑ روپے مالیت کا ہیروئین ضبط کر نے پر بارہمولہ پو لیس خاص کر ایس ایس پی با رہمولہ کی ستائش کر تے ہوتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس کو منشیات کی بدعت کا قلع قمع کر نے کے لئے اسی طرح سے متحرک رہنا چاہئے۔ایک بیان میں محمد اقبال جا ن نے کہا ہے کہ پولیس جہاں امن و قانون کی صورتحال کو بنائے رکھنے میں ایک اہم کر دار ادا کر رہی ہے وہیں منشیات کے خلاف بھی جموں وکشمیر پولیس نے ایک منظم مہم چھیڑ رکھی ہے جس کے نتیجہ میں اب تک دسیوں منشیات فروشوں اور سمگلروں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او اوڑی نے حالیہ واقعہ میں جس مستعدی کا مظاہرہ کای ہے وہ شاباشی کے قابل ہے۔محمد اقبال جان نے کہا کہ ایس ایس پی بارہمولہ محمد رئیس بٹ نے اپنے افسران کی ٹیم کے ہمراہ گزشتہ ایک سال سے ضلع بارہمولہ میں منشیات کے خلاف ایک فیصلہ کن مہم چھیڑ رکھی ہے اور اب تک اس حوالے سے کا فی زیا دہ کا میابیان بھی حاصل ہو ئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں ،سمگلروں اور اس کا استعمال کر نے والوں کے خلاف اسی طرح سے کا روائیاں کی جانی چاہئیں تاکہ شمالی کشمیر کے اس اہم ضلع کو منشیات کی بدعت سے پاک کیا جا سکے۔