سرینگر: 7 فروری
جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے پیر کے روز کشمیر ڈویڑن کے 12ویں جماعت کے نتائج کا آج اعلان ہونے والی افواہوں کوغلط قرار دیتے ہوئے یہ وااضح کیا کہ ابھی تک 12ویں جماعت کے اعلان کی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔ جے کے ین ایس کے مطابق جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا کہ12ویں اور 10ویں جماعت کے نتائج کے اعلان کی تاریخوں کو حتمی شکل دینا ابھی باقی ہے۔اوریہ کہ ہم طلبہ سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔تاہم عہدیدار نے کہا کہ نتیجہ جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ اس میں ابھی کچھ دن لگ سکتے ہیں۔ جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کے عہدیدار نے کہاکہ کچھ طریقوں کو مکمل کیا جانا ہے اور ایک بار جب سب کچھ ہو جائے گا، نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔