کشتواڑ:23؍مارچ
لوک سبھا پارلیمانی حلقہ اودھمپور میںایک ہموار ، شفاف اور جامع انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے مقصد کے ساتھ چیف الیکٹورل آفیسر جموں و کشمیر پانڈرونگ کے پولے نے آج ضلع کشتواڑ میں آنے والے لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے ضلع کشتواڑ کا ایک جامع دورہ کیا ۔ اس دورے میں ضلع کشتواڑ کے دور دراز مڑھوہ ، وارڈون اور مچیل پاڈر علاقوں کے قائم پولنگ اسٹیشنوں پر لوک سبھا الیکشن کیلئے دستیاب پولنگ سہولیات کے علاوہ انٹر میڈیٹ اسٹرانگ رومز کا معائینہ اور جائیزہ شامل تھا ۔ آئندہ عام لوک سبھا الیکشن کے انتظامات اور تیاریوں کی ذاتی نگرانی کی گئی جس میں متعلقہ عہدیداروں کو موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کی گئیں اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ رہنما خطوط پر عمل کرنے پر زور دیا ۔ سی ای او نے ووٹروں سے بات چیت کی ، جمہوری مشق میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اہمیت پر زور دیا ۔