سرینگر:23؍مارچ
پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سرینگر میں مشترکہ کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے جڑے ایک بڑے دہشت گرد ماڈیول کا پردہ فاش کرتے ہوئے چار دہشت گرد ساتھیوں کو گرفتار کیاجن کی تحویل سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولی بارود برآمد کیاگیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرینگر پولیس، 50 آر آر، ویلی کیو آر ٹی اور 29 بی این سی آر پی ایف پر مشتمل ایک مشترکہ موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) آج شام کے وقت تھانہ نوگام کی حدود میں کینیہاما علاقے میں قائم کی گئی۔ چیکنگ کے دوران جوائنٹ پارٹی نے ایک سفید آلٹو گاڑی کو روکا۔ دہشت گردوں کے چار ساتھیوں کی شناخت محمد یاسین بٹ ولد غلام قادر بھٹ، شیراز احمد راتھر ولد عبدالرشید راتھر، غلام حسن کھانڈے ولد غلام محمد کھانڈے کے طور پر ہوئی ہے۔گاڑی میں سوار تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جن کا تعلق لچنبل ظفران کالونی پنتھاچوک سے ہے اور امتیاز احمد بھٹ ولد مرحوم عبدالغنی بھٹ ساکن فرستبل پمپور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزمان کے قبضے سےاسلحہ اور گولی بارود برآمد کرلیاگیاہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرفتار افراد کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم جیش محمد سے ہے۔اس سلسلے میں آئی پی سی کی دفعہ 18، 23، 39 یو اے پی اے، 7/25 آرمز ایکٹ اور 120 بی کے تحت ایف آئی آر نمبر 31/2024 کے تحت تھانہ نوگام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔