منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home بین الاقوامی

آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست

by Srinagar Mail
11/02/2022
A A
آسکرز 2022:دی پاور آف دی ڈوگ12 نامزدگیوں کے ساتھ سرِ فہرست
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

ہالی وڈ کے سب سے معتبر ایوارڈز آسکرز کے لیے نیٹ فلکس کی ویسٹرن فلم ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ 12 کیٹیگریز میں نامزد ہو کر سب سے آگے ہے۔منگل کو 94ویں اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا کے بہترین اداکار، اداکارہ، ہدایت کار، فلم اور دیگر کیٹگریز میں ٹرافی کے حق دار وہی لوگ ہوں گے جنہیں جیوری سب سے بہتر سمجھے گی۔رواں برس آسکرز کی رنگا رنگ تقریب 27 مارچ کو لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں منعقد ہو گی۔ اس سال کی تقریب میں خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین سال میں پہلی بار باقاعدہ میزبان ہوگا۔آسکرز کی نامزدگیوں میں دوسرے نمبر پر سائنس فکشن فلم ‘ڈیون’ہے جس نے 10 کیٹیگریز میں نامزدگیاں حاصل کی ہیں جب کہ ‘بلفاسٹ’ اور ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری’ کو سات سات نامزدگیاں ملی ہیں۔ اسی طرح امریکی اداکار ول اسمتھ کی ‘کنگ رچرڈ’ کو چھ کیٹیگریز میں نامزد کیا گیا ہے۔اس سال ‘بہترین فلم’ کے آسکر کے لیے نامزد ہونے والی فلموں میں ہدایت کار اسٹیون اسپیل برگ کی میوزیکل فلم ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری’، ہدایت کارہ جین کیمپیئن کی ویسٹرن مووی ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ اور کینیتھ برینا کی فلم ‘بلفاسٹ’ قابلِ ذکر ہیں۔بہترین فلم کی کیٹیگری میں انٹرنیشنل فلم ‘سی او ڈی اے’، نیٹ فلکس کی بلیک کامیڈی فلم ‘ڈونٹ لک اپ’، سائنس فکشن فلم ‘ڈیون’، ‘ڈرائیو مائی کار’، ‘لیکورش پیزا’ ، اور ‘نائٹ میئر ایلی’ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔بہترین ہدایت کار کی کیٹیگری میں ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری’ کے لیے اسٹیون اسپیل برگ، ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ کے لیے جین کیمپیئن اور ‘بلفاسٹ ‘ کے لیے کینیتھ برینا، ‘لیکورش پیزا’ کے لیے پال ٹامس اینڈرسن اور ‘ڈرائیو مائی کار’ کے لیے جاپانی ہدایت کار یوسکی ہماگچی کو نامزد کیا گیا ہے۔اس بار آسکرز کے لیے بہترین اداکار واداکارہ کی گیٹیگری کے لیے ایک شادی شدہ جوڑا بھی نامزد ہوا ہے۔ اداکار ہاویئر بارڈم اور ان کی اہلیہ و اداکارہ پنلپی کروز اس سے قبل معاون اداکار و اداکارہ کا ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن اس بار دونوں کو بہترین اداکار و اداکارہ کی کیٹیگر ی میں نامزد کیا گیا ہے۔ہاوئیر بارڈم کو ‘بینگ دی ریکارڈوز’ میں اداکاری کی وجہ سے نامزد کیا گیا ہے جب کہ اس کیٹیگری میں ‘کنگ رچرڈ’ کے لیے ول اسمتھ، ‘دی ٹریجڈی آف میک بتھ’ کے لیے ڈینزل واشنگٹن اور اینڈریو گارفیلڈ اور بینیڈکٹ کمبر بیچ بھی نامزد ہیں۔اسی طرح بہترین اداکارہ کی فہرست میں ‘بینگ دی ریکارڈوز’ کے لیے نکول کڈمین، ‘دی آئز آف ٹیمی فے’ کے لیے جسیکا چیسٹین، ‘دی لوسٹ ڈوٹر’ کے لیے اولیویا کولمین اور ‘پیرالل مدرز’ کے لیے پنلپی کروز کو نامزد کیا گیا ہے۔’ٹوائی لائٹ ‘سیریز سے شہرت پانے والی اداکارہ کرسٹن اسٹورٹ ‘اسپنسر’ میں لیڈی ڈیانا کا کردار ادا کرنے پر پہلی بار اکیڈمی ایوارڈز کے لیے نامزد ہوئی ہیں۔بہترین معاون اداکار و اداکارہ کی کیٹیگریز میں بھی کئی معروف نام شامل ہیں جس میں ماضی میں آسکر ایوارڈ جیتنے والے جے کے سمنز کا نام سرِفہرست ہے۔ انہیں ‘بینگ دی ریکارڈوز’ میں شاندار کارکردگی کے لیے نامزد کیا گیا۔جے کے سمنز کے مدِ مقابل ‘بلفاسٹ’ میں کام کرنے والے کیرون ہائنڈز ، ‘سی او ڈے اے’ کے ٹروئے کوٹزر اور ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ کے جیسی پلیمنز اور کوڈی سمٹ مک فی ہیں۔بہترین معاون اداکارہ کی کیٹیگری میں سب سے تجربہ کار امیدوار جوڈی ڈینچ ہیں جنہوں نے ‘بلفاسٹ’ میں کام کیا ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ‘دی لوسٹ ڈوٹر’ کی جیسی بکلی، ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ کی کرسٹن ڈنسٹ، ‘ویسٹ سائڈ اسٹوری’ کی ا یریانا ڈیبوس اور ‘کنگ رچرڈ’ کی اجنو ایلس شامل ہیں۔بہترین اوریجنل اسکرین پلے کیٹیگری میں، یعنی وہ اسکرپٹ جو خاص طور پر فلم کے لیے ہی لکھا گیا ہو، ‘بلفاسٹ’ اور ‘ڈونٹ لک اپ’ کے ساتھ ساتھ ‘کنگ رچرڈ’،’لیکورش پیزا’ اور ‘دی ورسٹ پرسن ان دی ورلڈ’ شامل ہیں۔دوسری جانب بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے یعنی کسی اور میڈیم سے اخذ کیے گئے اسکرین پلے کی کیٹیگری میں ‘سی او ڈی اے’، ‘ڈرائیو مائی کار’، ‘ڈیون’، ‘دی لوسٹ ڈوٹر’ اور ‘دی پاور آف دی ڈوگ’ کو نامزد کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

لیبیا کے وزیراعظم قاتلانہ حملہ میں بال بال بچ گئے

Next Post

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

Related Posts

بارش کے دوران JLNM اسپتال رعناواری میں دیوار گرا

کوئی استاد 10 فروری سے اسٹیشن سے باہر نہیں رہے گا: ڈیسک

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

ٹرانسپورٹروں کے وفد نے نئے ٹرانسپورٹ کمشنر سے ملاقات کی

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

وزیر اعظم مود ی برکس سربراہی اجلاس کیلئے روس کا دورہ کریں گے

روس کی جانب سے یوکرین کے خلاف استعمال کیے جانے والے ڈرونز پر امریکا نے 2 چینی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

حکومت نے آٹھویں محرم کے جلوس کو روایتی راستوں پر کل صبح 6 سے 8 بجے تک نکالنے کی اجازت دے دی۔صوبائی کمشنرکشمیر

اسمبلی انتخابات کےلئے2024 تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل

Next Post
فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

فرانس: صدر میخواں کی حکومت کا دی فورم آف اسلام بنانے کا اعلان

دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی گئی

امریکا: سب سے بڑی چوری شدہ کرپٹو کرنسی برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail