انڈین پریمیئر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل بنگلور میں جاری ہے لیکن اسی دوران اسٹیج سے نیلامی کی کارروائی کو سنبھالنے والے ہیوج ایڈمیڈیز کی طبیعت بگڑنے کے نیلامی درمیان میں ہی روک دینی پڑی۔آئی پی ایل نیلامی میں سری لنکا کے آل راؤنڈر وانندو ہسارنگا کے نام پر بولی لگائی جا رہی تھی کہ نیلامی کی کارروائی سنبھالنے والے ہیوج ایڈمیڈیز بے ہوش ہو کر اسٹیج سے نیچے گر گئے جس کے سبب نیلامی درمیان میں ہی روکنی پڑی۔چارو شرما 2008 میں انڈین پریمیئر لیگ کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور ٹیم کے سی ای او تھے لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔چارو شرما، بالی وڈ اداکارہ مندرا بیدی کے ساتھ ٹیلی ویژن پریزنٹیشنز (خاص طور پر کرکٹ پر) کے لیے مشہور ہیں۔ وہ ٹیلی ویژن پروگرامز اور دیگر پروگرامز میں کوئز ماسٹر کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔چارو شرما باقاعدگی سے ایوارڈ شوز، کارپوریٹ ایونٹس کی میزبانی بھی کرتے ہیں اور ٹیم ورک اور لیڈر شپ سیمینار میں اپنی بہتر شراکت پیش کرتے ہیں۔ ان کے والد مشہور ماہر تعلیم این سی شرما تھے، جو مایو کالج، اجمیر کے سابق نائب پرنسپل تھے۔جب اکنامک ٹائمز نے ان سے آئی پی ایل تنازع کے بارے میں بات کی تھی تو انہوں نے کہا تھا کہ ‘مجھے لگتا ہے کہ میں نے اس کے لیے بہت محنت کی، شاید اب تک کا سب سے مشکل کام۔