پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ نہ توڑ سکے۔پی ایس ایل میں مسلسل فتوحات اپنے نام کرنے والی ملتان سلطانز کو گزشتہ روز لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔مسلسل چھ میچ جیتنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم نے مسلسل فتوحات میں اسلام آباد کا ریکارڈ برابر کردیا۔2018 کے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے سابق کپتان مصباح الحق نے مسلسل چھ فتوحات کا ریکارڈ قائم کیا تھا، اب یہ ریکارڈ محمد رضوان نے برابر کردیا ہے۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں دو پی ایس ایل جیت چکی ہے، جبکہ ملتان سلطانز نے محمد رضوان کی ہی قیادت میں پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن کی ٹرافی اپنے نام کی تھی۔