بشارت رشید
جنوبی کشمیر کے ترال قصبے سے تقریباً ساتھ کلومیٹر دور شتلن بٹھنور علاقے میں اب گجر طبقے سے وابستہ نوجوان بھی کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ مذکورہ علاقے میں حال ہی میں منعقد ہونے والے ایک کرکٹ ٹورنامنٹ میں گوجر خاندان سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی امتیاز احمد نے اپنے ہنر سے سب کو حیران کردیا۔امتیازنے پچھلے کئی مہینوں سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کھیل کو محظوظ کیا، جس کے بعد مقامی کھلاڑیوں نے اس کا حوصلہ بڑھایا۔سرینگر میل کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک اچھے کرکٹر بننے کا خواہشمند ہیں، اور آگے جاکر اپنے علاقے کا نام روشن کرنا چاہتا ہوں۔ پنیر جاگیر ترال سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی کھلاڑی شبیر کھانڈے کے مطابق امتیاز احمد ایک پروفیشنل کرکٹر بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جس کو آگے کھیلنے کا موقع ملنا چاہیئے۔