ممبئی انڈینس نے وکٹ کیپر بلے باز ایشن کو ایک بڑی رقم 15 کروڑ25 لاکھ روپئے دے کر اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے ۔ کافی دیر تک کئی ٹیموں نے شریس ایر کو خریدنے کے لئے بولی لگائی لیکن آخرکار کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے انہیں 12.25 کروڑ کی رقم دے کر خریدا لیکن آج دن کی سب سے بڑی رقم ایشان کشن کے نام رہی۔ ان کے لیے ممبئی انڈینز نے 15 کروڑ 25 لاکھ روپے کی ریکارڈ بولی لگا کر انہیں اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ حیدرآباد سمیت کئی دیگر ٹیموں نے کشن کے لیے بولی لگائی۔ یہ پہلا موقع ہے جب ممبئی نے نیلامی میں کسی کھلاڑی کے لیے 10 کروڑ کی بولی لگائی ہے۔نیلامی کے پہلے دن پانچ کھلاڑیوں نے 10 کروڑ کا ہندسہ عبور کیا۔ ایشان کشن اور شریس ایر کے علاوہ ہرشل پٹیل، نکولس پورن اور ونیندو ہسرنگا نے بھی 10 کروڑ کا ہندسہ پار کیا۔ پورن کو سن رائزرز حیدرآباد نے 10.75 کروڑ میں خریدا، آر سی بی نے ہرشل پٹیل کو 10.75 کروڑ میں اورہسرنگا کو 10.75 کروڑ میں خریدا گیا۔پرس میں سب سے زیادہ رقم پنجاب کنگز کے پاس تھی۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی ٹیم نے مارکی کھلاڑیوں کی نیلامی میں زبردست بولی لگائی۔ پہلے انہوں نے شکھر دھون کو 8 کروڑ دے کر خریدا اور اس کے بعد 9.25 کروڑ میں کیگیسو ربادا کو شامل کیا ۔ دہلی کیپٹلس بھی دھون کے لیے بولی لگانے کی دوڑ میں تھی، ساتھ ہی آر اشون اور ربادا کے لیے بھی بولی لگائی گئی تھی لیکن انھیں حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔ابتدائی اپ ڈیٹ میں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے پیٹ کمنز کے لیے بار بار بولیاں لگائیں اور انہیں 7.25 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ اشون کو راجستھان رائلز نے 5 کروڑ میں خریدا۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے تیزگیندبازٹرینٹ بولٹ کو راجستھان کی ٹیم نے 8 کروڑ میں خریدا۔تمام ٹیمیں اپنے کھلاڑیوں کو کہیں نہ کہیں واپس خریدنا چاہتی تھیں۔ دہلی کیپٹلس کے علاوہ بھی کئی ٹیمیں ایسی تھیں جو اپنے کھلاڑیوں کو اپنی ٹیم میں واپس لانے میں کامیاب نہیں ہوئیں۔ ممبئی نے بولٹ کے لیے بولی لگائی لیکن وہ کامیاب نہیں ہوئے۔ اس کے ساتھ ہی چنئی سپر کنگز نے بھی فاف ڈو پلیسس کے لیے بولی لگائی لیکن وہ بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ انہیں رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم نے 7 کروڑ میں خریدا۔پنجاب کنگز کی ٹیم نے محمد شامی کے لیے بولی نہیں لگائی۔ شامی کو گجرات ٹائٹنز کی ٹیم نے 6.25 کروڑ میں اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔ ممبئی نے کوئنٹن ڈی کاک کے لیے دیر سے بولی لگائی لیکن ڈی کاک لکھنؤ سپر جائنٹس کے لیے نیلامی کی پہلی خریدتھے۔ انہیں 6.75 کروڑ میں خریدا گیا۔ کیپٹلس نے آخرکار اپنا کھاتہ کھول دیا، مارکی کھلاڑیوں کے دور کے آخر میں سن رائزرز حیدرآباد کے سابق کپتان، ڈیوڈ وارنر، سن کوخریدا۔ انہیں 6.25 کی رقم دی گئی۔پنجاب کنگز کے نقطہ نظر سے، وہ اب اپنی ابتدائی جوڑی کے لیے تقریباً تیار ہیں۔ جہاں دھون اور میانک کی جوڑی ان کے لیے اننگز کا آغاز کرے گی۔ اسی طرح ڈی کاک سپر جائنٹس میں جا رہے ہیں، جن کے پاس پہلے سے ہی کے ایل راہل ہیں، اس لیے ان کی اوپننگ جوڑی تقریباً یقینی ہے۔ وارنر دہلی کی ٹیم میں جا چکے ہیں اور وہ پرتھوی شا کے ساتھ اننگز کا آغاز کر سکتے ہیں۔ ایک اہم بات یہ تھی کہ سن رائزرز نے وارنر کے لیے کوئی بولی نہیں لگائی۔ وارنر 2016 میں حیدرآباد ٹیم کے کپتان تھے، جب ان کی ٹیم نے آئی پی ایل جیتا تھا۔دیو دت پڈیکل 7.75 کروڑ کی رقم کے ساتھ رائلز ٹیم میں جا رہے ہیں۔اسٹیو اسمتھ، سریش رینا، اور ڈیوڈ ملر کو ابھی تک کوئی خریدار نہیں ملا۔ ان کے لیے ایک اور بولی لگائی جائے گی۔آل راؤنڈر واشنگٹن سندر کے لیے حیدرآباد کی ٹیم نے 8.75 کروڑ ادا کرکے اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ اس کے بعد کرنال پانڈیا اپنے بھائی کے ساتھ ٹائٹنز کی ٹیم میں کھیلتے نظر نہیں آئیں گے۔ انہیں سپر جائنٹس کی ٹیم نے 8.25 کروڑ دے کر خریدا۔