ویراٹ کوہلی 15 ویں بار صفر پر آؤٹ ہو گئے۔ویسٹ انڈیز سے ہوم سیریز کے تیسرے اور آخری ون ڈے میں ویراٹ کوہلی 2 بالز پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، الزاری جوزف کی گیند پر وکٹ کیپر شائی ہوپ نے کیچ تھاما۔کوہلی نے ویسٹ انڈیز سے تین میچزمیں 8، 18 اور 0 کے ساتھ8.66 کی اوسط پائی،یہ کسی بھی سیریز میں ان کی دوسری بدترین کارکردگی شمار ہوئی، اس سے قبل پاکستان کیخلاف 13-2012 کی سیریز کیے تین میچز میں انھوں نے محض 13 رنز بنائے تھے،اوسط 4.33 رہی تھی۔اس سے قبل کوہلی بنگلادیش کیخلاف جون 2015 کی سیریز میں 50 پلس اسکور کرنے میں ناکام رہے تھے۔ون ڈے فارمیٹ میں وہ 15 ویں مرتبہ صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں۔