انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) نے ایک شکایت پرکارروائی عمل میں لاتے ہوئے ایک خاتون سرپنچ کورشوت لیتے ہوئے دبوچ لیا۔اطلاعات کے مطابق اینٹی کرپشن بیورو کو ایک شکایت موصول ہوئی، جس میں شکایت کنندہ نے الزام لگایا کہ سرپنچ حفیظہ بیگم زوجہ غلام قادر کمار ساکن کلچوہار، بلاک شنگس، اننت ناگ نے بی ڈی اؤ شانگس کے دفتر کے ذریعے منریگا، 14 ایف سی اور ایس بی ایم کے تحت انجام پانے والے کاموں سے متعلق کام کی فائلوں کو منظور کرنے کےلئے6500 روپے کا مطالبہ کیا ہے۔فوری شکایت موصول ہونے پر بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ1988 کے سیکشن7 کے تحت جرم ثابت ہوا۔ نتیجتاً، مقدمہ زیرایف آئی آر نمبر 3/2022پولیس تھانہ اے سی بی اننت ناگ میں درج کیا گیا۔اس کے بعد ٹریپ ٹیم تشکیل دی گئی۔ انسدادکورپشن بیورؤ(ACB) کی ٹیم نے خاتون سرپنچ کو شکایت کندہ سے مبلغ6500روپے بطوررشوت طلب کرنے اور قبول کرتے ہوئے گرفتار کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ آزاد گواہوں کی موجودگی میں اس کے قبضے سے رشوت کی رقم بھی برآمد کر لی گئی۔کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔