جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

حکومت نوجوانوں کے حقوق سلب کرنے سے گریز کرے، سخت گیر پالیسیوںنے لوگوں کوپریشانیوں میں ڈالدیا:فاروق عبداللہ

by Srinagar Mail
17/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ کا کہنا ہے کہ نوجوان مستقبل کے معمار ہوتے ہیں اور کسی بھی قوم کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کا دارومدار اس کی نوجوان نسل پر ہوتا ہے ، جس قوم کا نوجوان بیدار اور باشعور ہوگا اُس کا مستقبل محفوظ، روشن اور تابناک ہونے طے ہوتا ہے ۔ان باتوں کا اظہارموصوف نے جموں میں واقع اپنی رہائش گاہ پر جموں زون سے وابستہ یوتھ ونگ کے پارٹی لیڈران، عہدیداران اور کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ اس بات میں شک کی گنجائش نہیں کہ نئی نسل ہی ملک میں مثبت تبدیلی لانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور ایسے میں نوجوانوں پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو آگے چل کر تمام معاملات کی بھاگ ڈور سنبھالنی ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ نیشنل کانفرنس نے نوجوانوں کو آگے لانے کا سلسلہ روز اول سے ہی جاری رکھا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی یوتھ ونگ سے وابستہ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کیساتھ رابطے میں رہیں اور اُنہیں اس بات سے باخبر کریں کہ ہم کہاں تھے اور آج ہم کہاں پہنچ گئے ہیں۔مسٹرعبداللہ کے مطابق مرکز کے غیر سنجیدہ اور غیر دانشمندانہ اقدامات اور سخت گیر پالیسی نے ہمارے لوگوں کی حالت کی قدر غیر بنا دی رہے ۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل و مشکلات دیکھیں اور اُن کی آواز بند کر اُن کے مسائل و مشکلات اُجاگر کریں۔ انہوں نے نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آپ کو خود کو عوام کیلئے وقف کرنا چاہئے کیونکہ آپ میںہمت، صلاحیت ، جوش اور جذبے کی کوئی کمی نہیں ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ پارٹی کا لائحہ عمل، نیا کشمیر پروگرام اور پارٹی کا ایجنڈا عوام تک پہنچانا بھی انتہائی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی شناخت، انفرادیت، اجتماعیت، مذہبی ہم آہنگی اور یکساں ترقی کیلئے نوجوانوں کو اپنا رول نبھانا ہوگا۔ پبلک سروس کمیشن کی طرف سے 31اکتوبر 2019 سے قبل کی 1500سے زائد اور باڈر بٹالین کے لئے لئے گئے امتحانات کو رد کرنے کو مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے نیت صاف دکھائی نہیں دے رہی ہے ۔اُن کے مطابق یہ لوگ ان اسامیوں پر نئے سرے سے امتحانات لیکر باہری ریاستوں کے اُمیداروں کیلئے میدان کھلا چھوڑنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ ہوش کے ناخن لیکر ان فیصلوں کو فوری طور پر واپس لیکر ان کے نتائج کا اعلان کریں اور مقامی نوجوانوں کے حقوق پر شب خون مارنے سے گریز کریں۔ اس موقعے پر دیگر لوگوں کے علاوہ زون صدر جموںسندیپ سنگھ ، نائب صدر صوبہ گھورو کپور،ضلع صدر جموںتیجندر سنگھ ، ضلع سکریٹریساہل کیرنی ، مزمل ملک، یاسین اور میر چودھری بھی موجود تھے ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

کشمیر وادی میں19 فروری تک مطلع ابر آلود رہنے کا امکان

Next Post

10ویں جماعت کے امتحانی نتائج منظرعام پر, 78فیصد طالب علم کامیاب،طالبات پھر آگے

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post
JKBOSE 10th Result declared for Kashmir division

10ویں جماعت کے امتحانی نتائج منظرعام پر, 78فیصد طالب علم کامیاب،طالبات پھر آگے

بارہ مقامات پر قومی تحقیقاتی ایجنسی کے چھاپے، قابل اعتراض دستاویزات ضبط

جنوبی اور وسطی کشمیر میں سٹیٹ انوسٹی گیشن ایجنسی کی ی چھاپہ ماری جیش محمد سے وابستہ جنگجوئوں کے 10اعانت کارگرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail