منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

خدمات کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجٹل گورننس :چیف سیکرٹری

by Srinagar Mail
18/02/2022
A A
خدمات کی تیز تر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ڈیجٹل گورننس :چیف سیکرٹری
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج بڈگام میں بیوٹیفکیشن مہم چلانے پر زور دیا تا کہ اگلے چھ مہینوں میں ضلع کو ایک خوبصورت شہر بنایا جا سکے ۔ چیف سیکرٹری نے یہ بات کانفرنس ہال بڈگام میں ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ ، لانگویشنگ اور دیگر گرانٹس کے تحت مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی پیش رفت اور مختلف یو ٹی اور مرکزی اسپانسر شدہ اسکیموں کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ محکمہ زراعت کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، چئیر مین ضلع ترقیاتی کونسل نذیر احمد خان ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر شہباز احمد مرزا، چیف انجینئرز آر اینڈ بی ، کے پی ڈی سی ایل ، جل شکتی ، باغبانی ، تعلیم ، صحت ، آر ڈی ڈی ، جانوروں اور بھیڑ پالنے ، کمانڈ ایریا ، محکمہ زراعت ، ضلعی اور سیکٹورل افسران نے بھی اجلاس میں شرکت ۔ شروع میں چیف سیکرٹری نے بڈگام کی خوبصورتی پر زور دیا اور متعلقہ افراد کو بڈگام کو ایک خوبصورت شہر بنانے کیلئے صفائی ستھرائی اور بیوٹیفکیشن پر توجہ دینے کے ساتھ تین ماہ طویل مہم چلانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ مشن موڈ کے تحت تمام سرپنچ تمام گاؤں میں صفائی مہم بھی چلائیں گے اور گاؤں کی سطح پر پیدا ہونے والے کچرے کو پھینکنے کیلئے الگ گڈھوں کی تعمیر کو یقینی بنائیں گے اس کے علاوہ ان کے تمام علاقوں کو گندگی اور پلاسٹک سے پاک زون بنانے کو یقینی بنائیں گے ۔ چیف سیکرٹری نے دودھ پتھری ، توسمیدان اور یوس مرگ سیاحتی مقامات کے فروغ پر زور دیا اور متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ سال کو بڈگام میں سیاحت کے سال کے طور پر منانے کیلئے مناسب انتظامات اور تیاریاں کریں ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سیاحتی مقامات پر مناسب صفائی ستھرائی اور دیگر تمام مطلوبہ سہولیات کے ساتھ ساتھ جھونپڑیوں ، کیفٹیریا اور لیوریٹری کمپلیکس جیسی سہولیات بغیر کسی پریشانی کے سیاحوں کے قیام کیلئے جلد از جلد قائم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ سرینگر کے بعد بڈگام سیاحوں کیلئے منزل ہونی چاہئیے اور مقامی نوجوانوں کو خود روز گار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری سہولیات فراہم کی جائیں ۔ سیکٹر وار جائیزہ لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے رجسٹرڈ مزدور طبقے کو زیادہ سے زیادہ اجرت فراہم کرنے کیلئے دیگر محکموں کے ساتھ منریگا کے کاموں کے اتحاد پر زور دیا ۔ انہوں نے تمام زیر تکمیل پروجیکٹوں پر کام تیز کرنے اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جو کام شروع کئے گئے ہیں وہ صد فیصد اور تمام پہلوؤں میں بغیر کسی ناکامی کے مکمل کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ48 کروڑ روپے کی لاگت سے 125 بستروں پر مشتمل ڈسٹرکٹ ہسپتال پر کام جاری ہے جس سے جلد ہی بڈگام میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات میں بہتری آئے گی ۔ فوری اور پریشانی سے پاک عوامی خدمات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ ہر پہلو میں بہتری آئے گی اور اب ملازمین شہریوں کو فراہم کی جانے والی ہر خدمات کیلئے عوامی رائے حاصل کریں گے ۔ ڈی ڈی سی بڈگام شہباز احمد مرزا نے حاصل کی گئی کامیابیوں پر ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن کے ذریعے کیپیکس بجٹ لانگویشنگ اور ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور دیگر گرانٹس کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائیزہ پیش کیا ۔ چیف سیکرٹری نے مختلف شعبوں بشمول روڈ کنیکٹیویٹی اور نوجوانوں کو خود روز گار فراہم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی ۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ مل کر کام کریں اور بڈگام کو ماڈل ضلع کے طور پر تیز رفتار ترقی کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام سرکاری دفاتر کو ڈیجٹل دفاتر میں تبدیل کرنا چاہئیے اور عوام کو تیز رفتار اور فوری خدمات کو یقینی بنانا چاہئیے ۔ قبل ازیں چیف سیکرٹری نے بڈگام کے شیخ پورہ میں ڈی ڈی سی /بی ڈی سی ممبران کیلئے تین منزلہ رہائشی کمپلیکس کا سنگِ بنیاد رکھا ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افراد کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کو مقررہ مدت جو کہ سال کے آخر تک مقرر کی گئی ہے ، تک مکمل کریں ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

منشیات کا بڑھتا رجحان خواتین کیخلاف جرائم کی جڑ، گرفتاریوں سے کچھ نہیں ہوگا،والدن بچوں کی نگرانی کریں: ایس ایس پی سرینگر

Next Post

شوپیاں میں گرنیڈ حملہ، کوئی نقصان نہیں ، بارہ مولہ میں گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمدکرنے کا پولیس کا دعویٰ

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

اس سال یاترا کے انتظامات پچھلے سالوں سے نمایاں طور پر بہتر ہیں: ایل جی منوج سنہا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

وزیر اعلیٰ نے ایس کے آئی سی سی میں ’ مشن یووا ‘ کا آغاز کیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

Next Post
بانڈی پورہ میں گرینیڈ حملہ، پولیس اہلکار ہلاک،4دیگر زخمی

شوپیاں میں گرنیڈ حملہ، کوئی نقصان نہیں ، بارہ مولہ میں گولہ بارود کی بڑی مقدار برآمدکرنے کا پولیس کا دعویٰ

جموں وکشمیر میں مزید 232 افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت

جموں وکشمیر میں مزید 232 افراد کا کووڈ ٹیسٹ مثبت

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ

حدبندی کمیشن کا قیام غیر قانونی، مجوزہ رپورٹ لوگوں کو تقسیم کرنے کی مذموم کوشش،نیشنل کانفرنس اپنے اصول پر قائم: فاروق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail