بشارت رشید
ترال: جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے دورافتادہ گاؤں بنگڈار گترو میں پانی کی قلت کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ سنیچر کو لوگوں کے ایک وفد نے سرینگر میل کو بتایا کہ مزکورہ علاقے میں پچھلے کئی دنوں سے پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے یہاں لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب مقامی خواتین کو پانی حاصل کرنے کے لئے دوسرے گاؤں کا رُخ کرنا پڑتا ہے، جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات سے دوچار ہونا پڑرہا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکام سے اس مسئلے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی ہے۔