منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

شعبہ اردو یونیورسٹی آف کشمیرمیں یومِ مادری زبان پر نشست منعقد

آن لائن ادبی نشست کی صدارت صدر شعبہ اردو پروفیسر اعجاز محمد شیخ نے کی

by Srinagar Mail
22/02/2022
A A
شعبہ اردو یونیورسٹی آف کشمیرمیں یومِ مادری زبان پر نشست منعقد
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

سید اعجاز

سرینگر// شعبہ اردو یونیورسٹی آف کشمیر نے "یومِ مادری زبان” کے موقع پرمنگل کے روز صبح9:30منٹ پر ایک آن لائن ادبی نشست کا اہتمام کیا جس کی صدارت صدر شعبہ شعبہ اردو پروفیسر اعجاز محمد شیخ نے کی۔ ان کے ہمراہ شعبہ کے دیگر اساتذہ ڈاکٹر مشتاق حیدر، ڈاکٹر کوثر رسول صاحبہ کے علاوہ دیگر اساتذہ بھی موجود رہے۔نشست کا آغاز صدر شعبہ اعجاز محمد شیخ صاحب نے اپنے صدارتی خطبہ سے کیاجس میں یومِ مادری زبان کے حوالے سے بڑی جامع اور مفصل بحث کی۔ دوران گفتگو انہوں نے اس دن کی تاریخی حیثیت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مادری زبان کی اہمیت وافادیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ بچے کی نفسیاتی اور زہنی نشونما کے لئے مادری زبان میں ابتدائی تعلیم کا آغاز یقیناً ہمارے لئے کافی مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا اگر ہم اپنی تہذیبی روایات اور جڑوں کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی مادری زبانوں کو سمجھنے اور اسے تعلیم وتعلم کے حصول کا زریعہ بنانا پڑے گا تاکہ ہماری نئی نسل کے اندر جو اپنے تہذیبی وثقافتی ورثہ سے دوری پیدا ہوئی ہے اسے ختم کیا جاسکے۔ صدارتی خطبہ کے بعد ڈاکٹر محمد ذاکر نے "مادری زبان کی اہمیت وافادیت” کے عنوان سے اپنا مضمون پڑھا۔ جس میں انہوں نے زبانوں کے تنوع اور اسے پیدا ہونے والے تہذیبی ربط کو بھی اجاگر کیا۔ اس کے بعد طلباء￿ میں نادیہ حسن، سعید فرخانہ، اعجاز احمد ڈار، آفرین فاطمہ، منیزہ بانو، عربینہ قیوم اور صنوبر مقبول نے مادری زبان کے حوالے سے اپنے اپنے مضامین پڑھے طلباء￿ نے دوران گفتگو اْن تمام پہلوؤں کو واکیا جو کسی بھی مادری زبان کے پھلنے اور پھولنے میں مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر یونس ٹھوکر نے تاثرات کے ساتھ ساتھ اظہار تشکر بھی کیا۔ اس پوری نشست کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر ریاض احمد کمار نے انجام دیے۔جنہوں نے دوران نظامت شعبہ کی کارکردگیوں اور صدر شعبہ کی کامیاب کاوشوں کا حوالہ دے کر شعبہ کے شاندار ماضی کو بیان کیا۔دوران نظامت ریاض صاحب نے کئی بڑے شعراء￿ کے ایک اشعار سے نشست کو دوبالا کیا۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایک فرمان پر دستخط کرکے یوکرین سے علیحدہ ہوئے علاقوںکی آزادی کو تسلیم کرلیا

Next Post

چیف سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

Related Posts

چھے ماہ کے شیرخواربچے کوضلع اسپتال کشتواڑ سے اغواکرنے والی خاتون ,پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

کٹھوعہ میں پٹواری کو رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا۔

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

سکینہ اِیتو نے صوبہ کشمیر میں صحت پروجیکٹوں پر جاری کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا

مرکزی حکومت نے جموں وکشمیرکو مکمل ریاستی درجہ بحال کرنے کا ارادہ کرلیا،فیصلہ کن مشاورت جاری

شری امر ناتھ جی یاترا  2024 سے پہلے، اے ڈی جی پی ایل اینڈ او نے پی سی آر کشمیر میں مشترکہ میٹنگ کی صدارت کی

امر ناتھ یاترا کے کئے کثیر سطحی حفاظتی انتظامات:آئی جی پی کشمیر

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

ایڈز سے متاثرہ اَفراد ہمدردی کے مستحق ہیں، نہ کہ نفرت کے۔سکینہ اِیتو

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

دھرم گنڈ ترال میں درخت کے ساتھ لٹکی سکھ لڑکے کی لاش برآمد

Next Post
چیف سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے جے کے ٹی ڈی سی کی بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ و اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی کا دورہ ترال ، کئی مقامات پر گرام سبھا میں شرکت کر کے عوامی شکایات کا جائزہ لیا

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ و اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی کا دورہ ترال ، کئی مقامات پر گرام سبھا میں شرکت کر کے عوامی شکایات کا جائزہ لیا

انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان کا اقدام خودکشی ،نیم مردہ حالت میں ہسپتال میں داخل، گاندربل میںسراسمیگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail