جمعہ, دسمبر ۲۶, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان کا اقدام خودکشی ،نیم مردہ حالت میں ہسپتال میں داخل، گاندربل میںسراسمیگی

by Srinagar Mail
23/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے گندرہمان ہران علاقہ میں انہدامی کاروائی کے دوران منگل کو ایک نوجوان نے خود سوزی کی کوشش کی ،جسکے نتیجے میں یہاں سخت تشویش کی لہردوڑ گئی ،جب کہ خودسوزی کی کوشش کرنے والے نوجوان کوصورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیاگیا۔پولیس نے اس افسوسناک واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ جب محکمہ مال کی ایک مسماری ٹیم ،پولیس کے ہمراہ یہاں انہدامی کارروائی کیلئے پہنچی توسرکاری اہلکاروں پرکچھ لوگوںنے پتھراؤ کیااواسی دوران ایک نوجوان نے خودکوآگ لگادی ۔جے کے این ایس کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایک شخص نے خود کو اس وقت جلا لیا جب محکمہ مال کی جانب سے گندرہمان ہران گاندربل میں انہدامی کاروائی چلائی جا رہی تھی اور اہلکاروں نے سرکاری زمین پر تعمیر کئے گئے اس کے نئے تعمیر شدہ کمپلیکس کو گرانے کی کوشش کی۔ ذرائع نے بتایاکہ ضلع گاندربل کے ریونیو اہلکاروں کی ایک ٹیم جموں کشمیر پولیس کے ساتھ منگل کو گاندربل کے ہران علاقے میں غیر قانونی تعمیر کے مقام پر پہنچی۔اس سے پہلے کہ پولیس یامحکمہ مال کے اہلکار تعمیر کے مقام پر پہنچ پاتے، ایک شخص نے عمارت کی چھت پر خود کو آگ لگا لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تعمیر غیر قانونی ہے اور اس کےلئے متعلقہ محکموں میں سے کسی سے کوئی اجازت نہیں ہے۔حکام نے بتایا کہ کمپلیکس کے مالک کے بیٹے نے خاندان کے افراد اور رشتہ داروں کے ساتھ پارٹی کی طرف پتھراو کر کے انہدام کو روکنے کی کوشش کی۔انہوںنے نے بتایا کہ کمپلیکس کے مالک عبدالحمید شاہ ولد غلام احمد شاہ،ساکنہ ہرن گاندربل، اپنے نے نئے تعمیر شدہ کمپلیکس کو کنبہ کے ممبران ورشتہ داروں کے ساتھ مل کر محکمہ مال کی ٹیم کو روکنے کی کوشش میں اور پارٹی کی طرف کچھ پتھر پھینکے۔انہدامی کارروائی کمپلیکس کے مالک عامر احمد شاہ نے خودپر مٹی کا تیل یا پٹرول چھڑک کرخودسوزی کرنے کی کوشش کی۔حکام نے بتایا کہ واقعے کے بعد انہدامی مہم کو فوری طور پر روک دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ عامرشاہ کو جھلسنے کی وجہ سے شدید چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے لئے سری نگر کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران ایس ایس پی گاندربل نے میڈیا اہلکاروں اور سوشل میڈیا صارفین سے ویڈیو کو شیئریاگردش نہ کرنے کو کہا ہے۔واضح ر ہے کہ تحصیلدار گاندربل نے میونسپل کونسل کے ساتھ مل کر گندرہمن میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی مہم شروع کی ہے۔دریں اثناءپولیس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کی جانب سے نالہ سندھ کے کناروں پر مسماری مہم کے دوران ایک شخص جس کی شناخت عامر احمد شاہ ساکنہ ہران گاندربل کے نام سے کی گئی تھی اچانک پیچھے سے نمودار ہوا۔ نالہ سندھ کے کنارے کھڑے غیر قانونی ڈھانچے کو گرانے کے خلاف احتجاجاً غیر قانونی ڈھانچہ کی چھت پر خود سوزی کر لی۔تاہم مذکورہ شخص کو ایس ایچ او گاندربل اور مقامی لوگوں نے موقع پر ہی بچالیا، تاہم آگ بجھانے سے پہلے ہی وہ جھلس کر زخمی ہوگیا اور اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دریں اثنا، پولیس نے ہسپتال میں علاج کیلئے نوجوان کی مدد اور تعاون فراہم کیا ہے اور اہل خانہ کو بہترین طبی علاج کی یقین دہانی کرائی ہے۔پولیس کی ایک ٹیم پہلے ہی ہسپتال میں موجود ہے اور اس کے علاج کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ و اپنی پارٹی لیڈر اوتار سنگھ ترالی کا دورہ ترال ، کئی مقامات پر گرام سبھا میں شرکت کر کے عوامی شکایات کا جائزہ لیا

Next Post

مشیر فاروق خان نے لال منڈی میں ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا

Related Posts

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

الحاج سید محمدیعقوب اندابی انتقال کر گئے

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد  پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

یوم دستور کے سلسلے میں ترال میں شاندار تقریب منعقد پروگرام میں افسران ،ملازمین اور سکولی بچوں کی بڑی تعداد شریک

ترال کے معروف معالج ڈاکٹر محمد عباس کی والدہ کاانتقال

صحافی شبیر بٹ کے ساتھ تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری

لالگام اور شاہ آبادگاﺅں کے لوگوں کامحکمہ دہی ترقی کے خلاف سراپا احتجاج

ترال کے دو اہم رابط سڑکوں کے حوالے سے اچھی خبر کی اُمیدَممبر اسمبلی ترال

ناگہ بل ترال چشمے کے پانی کا مسئلہ حکام کے ساتھ اٹھایا:رفیق احمد نائیک

لوگ کشمیر اور ہندوستان کے لیے دوڑ رہے ہیں، یہ خوبصورت ہے: اداکار سنیل شیٹی

Next Post
مشیر فاروق خان نے لال منڈی میں ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا

مشیر فاروق خان نے لال منڈی میں ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا

جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

جموں وکشمیر میں مزید 137افرادکورونا وائرس سے متاثر

شہری نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ،کے وی آئی بی کی طرف سے نوجوان اَنٹرپرینیوروں میں 348.48 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری

شہری نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ،کے وی آئی بی کی طرف سے نوجوان اَنٹرپرینیوروں میں 348.48 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail