جمعہ, مارچ ۲۴, ۲۰۲۳
No Result
View All Result
  • English
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
No Result
View All Result

مشیر فاروق خان نے لال منڈی میں ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا

کسانوں کو تربیت کیلئے سکاسٹ بس کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا

by Srinagar Mail
23/02/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج لال منڈی سری نگر میں ہائی ٹیک پولی گرین ہائوسز میں سائنسی خطوط پر تیار کی جانے والی مختلف ویجی ٹیبل سیڈنگ سیل کا اِفتتاح کیا۔اِس سیل میںسری نگر اور وادی کے دُور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور اُن میں زبردست جو ش و خروش دیکھا گیا۔لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے مستحقین میں پودے تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وادی کے شہری علاقوں میں کچن گارڈن اور بیک یارڈ سبزیوں کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے پُر عزم ہے اور اِس سلسلے میں پہلے ہی کئی اِقدامات کئے جاچکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ سائنسی خطوط پر تیار کی جانے والی مختلف فصلوں کے پودے بیماریوں سے مزاحمتی اور پیداواری ہوتے ہیںجوکہ آخر کار سبزیوں کی پیداوار کے منصوبے کو معاشی طور پر قابل عمل بنادیتے ہیں۔اُنہوں نے کچن گارڈن کے شائقین سے کہا کہ وہ اِس موقعہ سے اِستفادہ کریں اور محکمہ کی طرف سے پیش کردہ ایسے تمام اِقدامات سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھائیں۔پودے ہائی ٹیک پولی ہاؤس میں تیار کئے جاتے ہیں جو کہ درست کاشت کاری کا ایک طریقہ ہے جہاں پودے محفوظ کاشت کے تحت اُگائے جاتے ہیں۔ کھلے میدانوں میں اُگائی جانے والی فصلیں ماحولیاتی حالات اور کیڑوں کے حملے کا شکار ہوتی ہیںجبکہ پولی ہاؤس زیادہ مستحکم ماحول فراہم کرتا ہے۔ سال میں چار سے پانچ بار یا کچن گارڈن سے محبت کرنے والوں کی مانگ کے مطابق پودے اُگائے جاتے ہیں۔ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال نے مشیر فاروق خان کو محکمہ جانب سے شہری علاقوں میں سبزیوں کی پیداوار اور کچن گارڈن کلچر کے فروغ کے لئے اُٹھائے جانے والے مختلف اِقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کیں ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکمہ توقع کر رہا ہے کہ پہلے مرحلے میں کاشت کاروں میں مختلف اقسام کے زائد اَز 5 لاکھ ہائبرڈ پودے تقسیم کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ کاشت کاروں کو جلد اَز جلد پودے فراہم کرنے کے لئے تمام اَضلاع میں یہ مہم شروع کی گئی ہے ۔ اُنہوں نے مزید جانکاری دی کہ پیداوار کافی ہے اور مارکیٹنگ کے مرحلے پر کوششیں جاری ہیں تاکہ بہتر منافع کمایا جاسکے اور لوگوں کو روزی روٹی کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی ٹیک پولی ہائوس کی پیداوار ہمیں زرعی موسمی حالات سے فائدہ اُٹھانے اور اسے تجارتی خطوط پر لے جانے کی بڑی صلاحیت فراہم کرتی ہے۔بعد میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے نامیاتی سبزیوں کی کاشت کی تربیت کے لئے سکاسٹ کشمیر کے 35 کسانوں کے ایک بیچ کو جھنڈی دِکھا کر روانہ کیا ۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

انہدامی کارروائی کے دوران نوجوان کا اقدام خودکشی ،نیم مردہ حالت میں ہسپتال میں داخل، گاندربل میںسراسمیگی

Next Post

جموں وکشمیر میں مزید 137افرادکورونا وائرس سے متاثر

Related Posts

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

جموں و کشمیر حکومت نے ریاستی سرکاری ملازمین کے لئے سوشل میڈیا رہنمائی خطوط جاری کئے

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

ایس ایس پی اونتی پورہ نے کرائم وسیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

آری پل ترال کے 10سرکاری سکولوں کو سپورٹس کٹس فراہم

پلوامہ حملے کی تیسری برسی:مہلوک اہلکاروں کووزیراعظم کا خراج

وزیر اعظم نے کی بھارت 6G ویژن دستاویز کی نقاب کشائی اور کیا6G,R&D ٹیسٹ بیڈ کا آغاز

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

اونتی پورہ میںT20ٹورنامنٹ اختتام پذیر

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

سعودی عرب میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

Next Post
جموں وکشمیر میںمزید 166افراد کورونا سے متاثر

جموں وکشمیر میں مزید 137افرادکورونا وائرس سے متاثر

شہری نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ،کے وی آئی بی کی طرف سے نوجوان اَنٹرپرینیوروں میں 348.48 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری

شہری نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کا پروگرام ،کے وی آئی بی کی طرف سے نوجوان اَنٹرپرینیوروں میں 348.48 کروڑ روپے کی سبسڈی جاری

یکم مارچ سے بجلی سپلائی میں کافی بہتری آئے گی ، نظرثانی شدہ شیڈول کا اعلان یکم مارچ کے بعد کیا جائے گا:چیف انجینئر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • English
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail