ڈئریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کشمیر نے سری نگر کی ایک ہائر سکنڈری کے پرنسپل کو معطل کر دیا ہے تاہم مذکورہ پرنسپل کی معطلی کے وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری ایک حکمنامے کے مطابق بائز ہائیر سکنڈری اسکول صورہ سری نگر کے پرنسپل کو معطل کر دیا گیا ہے ۔معطل شدہ پرنسپل کو چیف ایجوکیشن آفیسر(سی ای او) سری نگر کے دفتر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے ۔حکمنامے میں موصوف سی ای او سے کہا گیا کہ وہ اس معاملے کی سات دنوں کے اندر اندر انکوائیری کریں۔بتادیں کہ وادی میں بدھ کے روز ہی زائد از ڈھائی برس کی طویل مدت کے بعد تعلیمی اداروں میں درس و تدرس کا عمل بحال ہوگیا ہے ۔