سری نگر، 4 مارچ:بین الاقوامی سطح پر وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے بڑا کارنامہ، ان کی محنت کا ثمر ہے کیونکہ جسٹس دلویر بھنڈاری کو بین الاقوامی عدالت انصاف کے چیف جسٹس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے 193 میں سے 183 ووٹ حاصل کیے ہیں۔ ٹھاکر نے کہا کہ یہ پی ایم مودی کی قبولیت کو ظاہر کرتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر تمام ممالک نے جسٹس دلویر کے حق میں ووٹ دیا جنہوں نے برطانوی نژاد کرسٹوفر گرین ووڈ کو شکست دی۔ جسٹس دلویر 9 سال تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔ جن ممالک نے ہندوستان کے حق میں ووٹ دیا وہ مودی بھکت نہیں تھے بلکہ بین الاقوامی برادری کے تئیں ان کے وژن اور عزم سے متاثر تھے۔ آزادی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ہندوستان نے ایسا کارنامہ انجام دیا ہے۔