شیخ شبیر
ترال//: ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر مشتاق احمد نے جمعہ کو ترال کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور یہاں کی سہولیات کا جائزہ لیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے او پی ڈی اور دیگر سیکشنز میں سہولیات کا جائزہ لیا اور اس بات کو یقینی بنایاکہ تمام سہولیات کو معمول کے مطابق رکھا جائے۔ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ اگر ہسپتال میں کسی سہولت کی کمی ہے تو محکمہ اس کے مطابق فراہم کرے گا۔بعد ازاں انہوں نے پی ایچ سی ڈاڈہ سرہ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں کو یقین دلایا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل کی پوسٹوں کو پورا کیا جائے گا، اور متعلقہ ہسپتال کے تعینات عملے کو جلد ہی ان کو اپنی اصل پوسٹنگ پر ڈیوٹی دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت دی جائے گی۔