سید اعجاز
ترال// اونتی پورہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے چار منشیار فروشوں پرپبلک سیفٹی ایکٹ عائد کر کے انہیں جیل بیج دیا ہے ۔جمعرات کی شام اونتی پورہ پولیس نے ایک بیان میں بتایا پولیس نے سلسلہ وار کارروائیوں میں چار بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء برآمد کی ہیں جن کی شناخت محمد ایوب اخون ولد بشیر احمد، طارق احمد میرعرف طارق ٹائیگر ولد اب سلام میر، ساکنان تلباغ پانپور ، لطیف احمد وانی عرف لطیف کالا ولد غلا م محمد اور یاور یوسف صوفی عرف یاور کاندرو ولد محمد یوسف، ساکنان کدبل پامپور شامل ہیں بیان کے مطابق پولیس ڈسٹرکٹ اونتی پورہ کے مختلف پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے بعد، مقدمات پر باقاعدہ کارروائی کی گئی اور متعلقہ حکام سے منظوری حاصل کرنے کے بعد، گرفتار منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لے لیا گیا۔انہوں نے بتایامنشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔