بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی اس لئے ہے کہ ہمارا وزیراعظم ایسا ہے جو اپنا سارا کچھ جنتا کی مدد کے لئے دان دیتا ہے اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی دنیا کی سب سے بڑی پارٹی ابھر کرآئی ہے۔ جے کے این ایس نامہ نگارطارق راتھر کے مطابق ان باتوں کا اظہار پارٹی کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کپوارہ میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اشوک کول نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی دن بہ دن مضبوط ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ڈی سی الیکشن میں جس طرح سے بھارتیہ جنتاپارٹی کے کارکنوں نے پارٹی کو بھاری اکثریت سے جتایا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ آنے والے الیکشن میں لوگ جموں کشمیر میں بھی بھاری اکثریت سے جیت بی جے پی کوجیت دلائے گی۔اشوک کول نے میڈیا سے جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا چھ ماہ کے اندر حدبندی کمیشن کا مسئلہ چل رہا ہے اس کولیکر مثبت فیصلہ آنے کے بعد ہی جموں کشمیر میں اگلے چار چھ ماہ کے اندر انتخابات کی تیاریاں شروع کی جائےں گی۔بھاجپاکی جموں وکشمیرشاخ کے جنرل سکریٹری اشوک کول نے کہاکہ عوام اب سمجھ چکے ہےں، لوگ اب خبر دار ہوگئے ہیں، جس کا ایک منظر آج کپوارہ میں سامنے آیا ہے کہ کس طرح سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کنونشن میں سیکنڑوں کارکنوںنے شمولیت کی اور پارٹی کے لیڈران کی باتیں سنیں اور اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو مضبوط بنانے اور اس کا ہمیشہ ساتھ دینے کا اظہار کیا۔ اس موقعہ پر بی جے پی کے کئی سینئر لیڈر سوریندر امردار اور پارٹی کے ترجمان ابی جیت جسروتیا، شمالی کشمیر کے انچارج مدثر وانی، محمد انور خان، بی جے پی ایس ٹی مورچہ کے ریاستی سکریٹری چودھری مشتاق بجاڑ، ریاستی ترجمان بی جے پی ایس ٹی مورچہ امتیاز کٹاریہ، ضلع صدر عبدالرحمن لون، نائب صدر جاوید قریشی، ضلعی جنرل سکریٹری شبیر احمد زرگر اور دیگر موجود تھے۔ سابق ضلعی صدر عبدالرشید زرگر، تمام مورچہ کے ضلعی صدور، جنرل سیکریٹریز، سیکریٹریز اور دیگر ضلعی اراکین موجود تھے۔