جمعرات, جون ۱۲, ۲۰۲۵
  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
ENGLISH NEWS
ePAPER
Srinagar Mail
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار
No Result
View All Result
Srinagar Mail
 EN 
No Result
View All Result
Home اہم خبریں

کنگن اور ادھم پور میں دلخراش سڑک حادثہ ، 2سیاحوں سمیت6افراد لقمہ اجل،25 زخمی

by Srinagar Mail
24/03/2022
A A
جموں کے سامبہ روڈ پر دلدوز سڑک حادثہ /ایک ہی خاندان کے چارافراد ہلاک، ایک زخمی
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappEmailTelegram

جموں وکشمیر کے وسطی ضلع گاندربل کے ہاری گنیون علاقے میں سیاحوں سے بھری ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر اْلٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 سیاحوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ 22 دیگر زخمی ہوئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر لہیہ شاہراہ پر گنیون کنگن کے نزدیک ایک ٹیمپوزیر نمبرJK01N-9382 جس میں سیاح سوار تھے سڑک پر پھسل گیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کو ٹروما ہسپتال پہنچایا جہاں پر دو کی موت واقع ہوئی جبکہ باقی زخمیوں کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ زخمیوں میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حادثہ کیسے پیش آیا اس کی بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئی ہے۔دریں اثنا جموں وکشمیر یوٹی کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کنگن میں پیش آئے حادثے پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر منوج سنہا نے لکھا کہ وسطی ضلع گاندربل میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جس دورا ن دو سیاحوں کی موت واقع ہوئی جبکہ کئی زخمی بھی ہوئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ گاندربل کو ہدایت دی گئی ہے کہ زخمیوں کو بہتر طبی امداد فراہم کیا جائے۔ایل جی نے حادثے میں زخمی ہوئے سیاحوں کی جلد شفایابی کے لئے دعا کی ہے۔ ادھرجموں وکشمیر کے ضلع اْدھم پور کے کیلا رام نگر علاقے میں ایک نجی گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری جس وجہ سے 4 افراد کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کے روز اْدھم پور کے کیلا رام نگر کے نزدیک ایک ایکو گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر کھائی میں جاگری۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکو آپریشن شروع کیا جس دوران زخمی ہوئے چھ افراد کو فوری طورپر نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے چار کو مردہ قرار دیا جبکہ تین کی حالت ہسپتال میں نازک بنی ہوئی ہے۔مہلوکین میں دس سالہ لڑکا اور ڈیڑھ سال کی بچی شامل ہیں۔پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

ShareTweetSendSendShare
Previous Post

دیہی معیشت کی ترقی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت : منوج سنہا

Next Post

تحریبی کارروائیوں کے زیر استعمال جائیدادوں کی ضبطی شروع

Related Posts

جموں وکشمیر میں بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہے،مسئلے سے نمٹنے کیلئے ٹھوس اور کارگر حکمت عملی ناگزیر: فاروق عبداللہ

میری آنکھوں میں سے خوشی کے آنسوسے نکل پڑے :ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

سکینہ اِیتو نے جموںوکشمیر میں سماگراہ شکھشا کے کام کاج کا جائز ہ لیا

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے ریزرویشن رپورٹ کو حتمی شکل دی: سکینہ مسعود ایتو

7,جے کے اے ایس افسران کاتبادلہ ،نئی جگہوں پر تعیناتی

جموں وکشمیرکی سیول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پرردوبدل

امت شاہ نے جموںکشمیر کی سلامتی صورتحال کاجائزہ لیا،16جون کو تفصیلی میٹنگ طلب

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے تباہ ہونے والے2060مکانات وغیرہ بحالی اوربازآبادکاری کیلئے25 کروڑ روپے کی اضافی رقم منظور

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے بی آر او چیف کے ساتھ جاری مختلف سڑک منصوبوں کا جائزہ لیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی درشن کیلئے ” سی سی ٹی وِی سرویلنس سسٹم اور اِنٹگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر“ کا اِفتتاح کیا

Next Post
تحریبی کارروائیوں کے زیر استعمال جائیدادوں کی ضبطی شروع

تحریبی کارروائیوں کے زیر استعمال جائیدادوں کی ضبطی شروع

حج تیاریاں مکمل،  سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے:نقوی

حج تیاریاں مکمل، سعودی حکومت کے فیصلے کا انتظار ہے:نقوی

ڈگری کالیج سوگام میں عالمی آربر ڈے کی تقریبات منعقد

ڈگری کالیج سوگام میں عالمی آربر ڈے کی تقریبات منعقد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • About
  • Contact
  • ENGLISH
  • آج کا اخبار
email us:

© Designed by GITS -Srinagar Mail

No Result
View All Result
  • اہم خبریں
  • ٹاپ اسٹوری
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • بین الاقوامی
  • کھیل
  • صحت وسائنس
  • ادایہ
  • مضامین
  • کاروبار

© Designed by GITS -Srinagar Mail