فردوس پرے
کپواڑہ، 24 مارچ: ورلڈ آربر ڈے کی یاد میں، این ایس ایس یونٹ اور شعبہ ماحولیاتی سائنس گورنمنٹ ڈگری کالج سوگام (لولاب)، کپوارہ باشتراکسوشل فاریسٹری ڈویژن، کپواڑہ (SFD-K) نے 24 مارچ کو شجر کاری مہم، مضمون نویسی اور پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کے سرپرست پروفیسر محمد شفیع لون (پرنسپل، جی ڈی سی، سوگام) تھے اور منتظمین پروفیسر قیصر بشیر (اے پی، ای وی ایس؛ این ایس ایس آفیسر)، ڈاکٹر توصیف احمد پرے، پروفیسر سجاد احمد اور پروفیسر اشفاق حسین (باترتیت کنوینر،کو کنوینر اور ممبر، ڈیبیٹس اینڈ سیمینار کمیٹی) تھے۔مضمون نویسی کے مقابلے کا موضوع "جنگلات اور پائیدار پیداوار اور کھپت” تھا، جس میں جی ڈی سی سوگام اور سوگام اور چندیگام کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے سات (07) طلباء و طالبالت نے حصہ لیا۔پینٹنگ مقابلے کا موضوع "دہکتے ماحولیاتی مسائل” تھا، جس میں جی ڈی سی سوگام اور سوگام اور چندیگام کے ہائیر سیکنڈری اسکولوں کے پانچ (05) طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ان دونوں تقاریب کے بعد کالج کیمپس میں ایک بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں SFD-K کے آفیسروں اور ملازمین کالج کے تدریسی و غیرتدریسی عملہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے خاص مہمانوں میں اعجاز احمد بٹ (SDM، لولاب)، ڈاکٹر فیاض احمد بٹ (DFO, SFD-K)، انعام الحق (تحصیلدار، سوگم) اور SFD-K کے دیگر افسران/ ملازمین شامل تھے۔ اس موقع پر کالج کے بوٹینیکل گارڈن کا بھی افتتاح کیا گیا۔بعد میں مضمون نویسی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں پہلی تین پوزیشنز حاصل کرنے والوں شرکاءکو SFD-K کی طرف سے انعامات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر SFD-K نے کالیج کےپرنسپل پروفیسر محمد شفیع لون کو گرین کیمپس کے اقدامات کے لیے ایوارڈ آف ایکسیلنس سے نوازا۔اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء، NSS رضاکاروں، کے افسران/ ملازمین نے شرکت کی۔