بشارت رشید
ترال: بہار کی آمد کے ساتھ جہاں وادی کے اطراف و اکناف میں محکمہ جنگلات اور ‘سوشل فارسٹری’ کی جانب سے بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم جاری ہے، وہی اب اسکولی بچے بھی ماحولیاتی تحفظ کے لئے آگے آرہے ہیں۔ اسی کڑی کے تحت ماحولیاتی نظام کے تحفظ کی غرض سے ہمدرد گرائمر اسکول ترال کی جانب سے سنیچر کو ایک ریلی نکالی گئی، جسمیں مزکورہ اسکول کے بچوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز لئے تھے، اور عوام پر زور دیا کہ وہ شجر کاری کو عام بنائے، تاکہ ماحول صاف اور محفوظ رہ سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب ماحول صاف رہے گا، تبھی ہم سب بھی محفوظ رہے گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنوبی کشمیر کے ترال سب ضلع میں پچھلے کئی سال سے شجر کاری مہم کے تحت متعلقہ محکموں کی جانب سے سینکڑوں پودے لگائے گئے۔