نیوز ڈیسک
نیشنل چائلڈ ڈیولپمنٹ کونسل (این سی ڈی سی)، جو کہ ہندوستان میں بچوں کی فلاح و بہبود کی ایک سرکردہ تنظیم ہے، نے ایک نیا مفت تربیتی پروگرام شروع کیا ہے، جسے "پیپرلیس انگلش ٹریننگ (پی ای ٹی)” کہا جاتا ہے-تنظیم کی پروگرام کارڈنیٹر ڈاکٹر سروتی گنیش کے مطابق یہ تربیت اسکول اور کالج کے طلباء کے لیے دستیاب ہے، جو کئی سالوں سے انگریزی سیکھنے کے باوجود انگریزی بولنا مشکل محسوس کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں "اسپوکن انگلش ٹریننگ” کے علاوہ "جنرل نالج” اور "سکل ڈویلپمنٹ” بھی شامل ہیں۔سروتھی کا مزید کہنا تھا کہ روزانہ اسباق اور سرگرمیاں واٹس ایپ کے ذریعے، سیکھنے والوں کے ساتھ براہ راست شیئر کی جائیں گی، جبکہ ہر اتوار کو 2.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک لائیو کلاسز بھی ہوں گی۔”اس کا ماڈیول گرائمر سیکھے بغیر بتدریج طلباء کو کھیلوں اور پہیلیاں کے ذریعے انگریزی میں بات کرنے میں مدد کرتا ہے۔”این سی ڈی سی کے ماسٹر ٹرینر بابا ایلکزنڈر اس تربیتی پروگرام کی قیادت کریں گے۔ طلباء یا ان کے والدین جو اس تربیتی پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں، وہ واٹس ایپ فون نمبر 07356163344 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔