بشارت رشید
پلوامہ// اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کے سید منتقی میموریل کالج آف نرسنگ اینڈ میڈیکل ٹیکنالوجی نے جمعہ کو نوجوانوں کا بین الاقوامی دن منایا۔ ایک عہدیدار کے مطابق، اس دن کو منانے کا مقصد یہ پیغام پھیلانا تھا کہ ایجنڈا 2030 اور اس کے سترہ SDGs کو حاصل کرنے میں ہر ایک کو اپنا رول نبھانے کی ضرورت ہے۔ پرنسپل محترمہ عصمت پروین نے تین شعبوں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جہاں نوجوانوں کو، عوامی اداروں پر اعتماد بحال کرنے کے علاوہ فیصلہ سازی اور پالیسی ڈیزائن میں جوابدہ اسٹیک ہولڈر بننے کے قابل، بنانے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر نرسوں کے متعلق ایک پروگرام بھی منعقد ہوا، جس دوران ایجنڈا 2030 کے متعلق بحث کی گئی۔ بعد میں جموں کشمیر نرسنگ کونسل اور ایڈز کنٹرول سوسائٹی کی ہدایت کو مدنظر رکھتے ہوئے نرسنگ کے طلباء نے تقریری مقابلے، پوسٹر سازی، خطاطی اور باقی مقابلوں میں حصہ لیا۔ ڈین سکول آف ہیلتھ سائنسز، SMMCN&MT کے پرنسپل اور فیکلٹی ممبران نے تقریر/پوسٹر سازی/خطاطی اور ریل سازی میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔ پروگرام کا اختتام اسلامک یونیورسٹی کیمپس میں ایک جانکاری ریلی کے ساتھ ہوا۔