سید اعجاز
پلوامہ// جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں فورسز ایک بڑے حادثے کو ٹالنے میں کامیاب ہوئے۔پولیس کے اعلی حکام نے بتایا ضلع میں تہب کراسنگ پرایک مصدق اطلاع ملنے کے بعدپولیس اور فورسز نے یہاں زیر زمین چھپائی گئی 25 سے 30 کلو گرام وزن کی بارودی سرنگ کو ناکسرہ بنا دیا ہے۔۔کشمیر پولیس زون نے ایک ٹویٹ میں اے ڈی جی پی کشمیر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ قبل از وقت مصدقہ اطلاع کہ بناد پر کی گئی کارروائی سے ایل بڑا حادثہ ٹل گیا ہے واضح رہے وادی کشمیر میں 15 اگست تقریبات کے پیش نظر پہلے ہی سیکورٹی کو متحرک رکھا گیا ہے۔