بڈگام : بدھ کی صبح وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع کے واٹرہل علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ایک تصادم شروع ہوا جس میں لشکر کے ایک کمانڈر سمیت تین ملی ٹنٹوں کے چھپے ہونے کی اطلاع ہے۔ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی-کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ آر آر، پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مخصوص اطلاع پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔انہوں نے کہا کہ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے جواب میں انکاؤنٹر شروع ہوا۔اس دوران اے ڈی جی پی کشمیر وجے کمار نے کہا کہ لشکر طیبہ کے تین عسکریت پسند بشمول لطیف راتھر جو راہول پنڈت اور امرین بھٹ کے قتل میں ملوث تھے جاری تصادم میں پھنسے ہوئے ہیں۔
"عسکریت پسند تنظیم ایل ای ٹی (ٹی آر ایف) کے 03 عسکریت پسند بشمول لطیف راتھر جاری # انکاؤنٹر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ جنگجو لطیف راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت دیگر کئی شہری ہلاکتوں میں ملوث تھا علاقے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔۔۔