سید اعجاز
ترال//جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر نوجوانوں اور طالب علموں کی ایک بڑی تعداد کتابیں تحریر کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔تحصیل اونتی پورہ اور ترال سے تعلق رکھنے والے نوجوان طالب علموں نے متعدد کتابیں تحریر کئے ہیںجس میں کچھ کم عمر بچے مصنف بن گئے ۔قصبہ اونتی پورہ کے نور پورہ سے رکھنے والے ایک نوجوان محمد الیاس بٹ ولدنذیر احمد بٹ نے ایک شاعری مجموعہ تحریر کر کے منظر عام پر لایا ہے ۔نوجوان نے نمائندے سید اعجاز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک شاعری مجموعہ جس کا نام ”YAAD-E-JAUN“رکھا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا یہ کتاب انہوں نے مشہور شاعر،”JOHN ELIA“کی یاد میں لکھی ہے۔مصنف محمدالیاس بٹ نے بتایا یہ کتاب حال ہی میں منظر عام پر آئی اور اس وقت امیزان پر موجود ہے جس کو لوگوں نے پسند کیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحصیل اونتی پورہ کے تحت آنے والے علاقوں کے ساتھ ساتھ ترال میں بھی نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے کتابیں تحریر کئے ہیں جن میں اسے قبل انابت جبار،سہیل احمد پرے چرسو اونتی پورہ کے علاوہ ایک درجن سے زیادہ طلباءنے کتابیں تحریر کئے ہیں ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ضلع پلوامہ کا ترال اور اونتی پورہ تحصیل ہمیشہ علم و ادب کے گہوارہ رہ چکے ہیں امید کرتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بھی یہ مقام برقرار رکھنے میں نوجوان اپنا کردار نبھائیں گے ۔