- سری نگر:۵۲،اکتوبر: : حکومت نے ”بیک ٹوولیج (B2V4)کے چوتھے“ مرحلے کے تحت جموں وکشمیر کے سبھی20اضلاع میں متعلقہ پروگرام منعقد کرنے کیلئے آئی اے ایس،جے کے اے ایس اوردیگر افسران کی تعیناتی کے 9احکامات صادر کئے ہیں ۔جے کے این ایس کے مطابق جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے سیکرٹری ڈاکٹر پیوش سانگلا(آئی اے ایس)کی جانب سے 22اکتوبر2022 کو ایک سرکاری حکمنامہ زیرنمبر 1281-JK-(GAD)آف2022جاری کیاہے ،جس میں ضمیمہ اے ،بی ،سی ،ڈی ،ای ،ایف ،جی اورایچ کاذکر کیاگیاہے،جسکے تحت ان ضمیموں کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کوضمیمہ میں دکھائے گئے اضلاع میں بیک ٹوولیج کے چوتھے مرحلے کے دوران ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔اس سرکاری حکمنامے میں مزید کہاگیاہے کہ کس پنچایتی حلقے میں کس جگہ بیک ٹوولیج پروگرام منعقد ہوگا،اسکی اطلاع متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے ذریعے دی جائیگی ۔مذکورہ بالاسرکاری حکمنامے کی روشنی میں حکومت کے انڈرسیکرٹری شکیب ارسلان (JKAS) کی جانب سے جاری کردہ8ضمیموں میں800سے زیادہ سرکاری افسروں وانجینئروں کوتفویض کردہ مقام ذمہ داری کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ضمیمہ Aکے تحت 54سینئر افسران کومختلف اضلاع میں مختلف پنچایتی حلقوںمیں منعقد ہونے والے پروگراموں کیلئے نامزد کیاگیاہے ۔اسی طرح ضمیمہ Bکے تحت38افسران کوذمہ داریاں تفویض کی گئی ہےں۔ضمیمہCکے تحت سیکنڈ لائن کے مزید 487افسران کوبیک ٹوولیج پروگرام کے چوتھے مرحلے کے دوران مختلف اضلاع کے پنچایتی حلقوںمیں ذمہ داریاں انجام دینے کیلئے نامزد کیاگیاہے ۔ حکومت کے انڈرسیکرٹری شکیب ارسلان کی جانب سے سرکاری حکمنامے زیرنمبر1281-JK-(GAD)آف2022کے تحت ضمیمہDمیں مزید40افسران کوبیک ٹوولیج کے چوتھے مرحلے کے دوران ذمہ داریاں انجام دینے کیلئے نامزد کیاگیاہے۔ضمیہEکے تحت 85افسران کوبیک ٹوولیج کے چوتھے مرحلے کیلئے نامزدکیاگیاہے جبکہ ضمیمہFمیں مزید44افسران کی نشاندہی کی گئی ہے ،جو بیک ٹوولیج کے چوتھے مرحلے کے تحت ہونے والے پروگراموںمیں شرکت کے پابند ہونگے ۔ضمیمہGکے تحت 30افسران کوبیک ٹوولیج ڈیوٹی کیلئے نامزد کیاگیاہے جبکہ ضمیمہHکے تحت مزید118سرکاری افسران کی نامزدگی عمل میں لائی گئی ہے ۔اس طرح سے حکومت نے ’بیک ٹوولیج کے چوتھے مرحلے ‘کے تحت جموں وکشمیر کے سبھی بیس اضلاع کے مختلف پنچایتی حلقوںمیں منعقد ہونے والے پروگراموں کوکامیاب بنانے کیلئے کل 896سرکاری افسروں بشمول آئی اے ایس وجے کے اے ایس افسروں، انتظامی سیکرٹریوں ،سربراہان محکمہ جات،چیف انجینئروں ،ایگزیکٹوانجینئروں کونامزدوتعینات کرکے الگ الگ ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں ۔