ترال//جموںو کشمیر ٹیچرس فورم زون ترال کا ایک اعلیٰ سطحی وفد زونل صدر حاجی منظور آحمد راتھر اور سابق ٹریڈ یونین لیڈر پش پندر سنگھ جی کی قیادت میں ڈاکٹر ہربخش سنگھ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن ضلع پلوامہ اور ڈی ڈی سی ممبر ترال کے چچا زاد بھائی کے افسوسناک انتقال پر ان سے تعزیت پرسی کی ہے جو گزشتہ دنوں اچانک حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہو گئے تھے۔میڈیا کے نام ایک بیان میںفورم نے بتایا کہ وفد میں ٹیچرس فورم صوبہ کشمیر کے ایگزیکٹو ممبران اور جے کے ٹی ایف فورم زون ترال کے کچھ ممبران بھی موجود تھے۔زونل صدر JKTF زون ترال حاجی منظور آحمد راتھر اور ان کی ٹیم نے سرگیہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور لواحقین اور ڈاکٹر ہربخش سنگھ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔منظور احمد راتھر نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہمارے دل سوگوار کنبے اوراہل خانہ اور خاص طور پر ڈاکٹر ہربخش سنگھ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ غمزدہ خاندان کو اس المناک لمحے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اس موقع پر سینئر ٹریڈ یونین لیڈر مسٹر ایم اشرف خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موت ایک تلخ حقیقت ہے جسے ہم سب کو قبول کرنا ہوگا اور اسے چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے گاو¿ں کوئل شکارگاہ ترال کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی تعریف کی۔