سید اعجاز
ترال //جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال میں محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تحت دو اہم رابط سڑکوں جس میں ترال کہلیل اور ترال کے کوٹ کے تعمیری کام کو افتاح کرنے کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسر ہ اوتار سنگھ ترالی اور ڈی ڈی سی ممبر ترال ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے افتاحی رسم مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔ اس سلسلے میںترال میں پولیس اسٹیشن کے نذدیک ایک تقریب منعقد ہوئی ہے جس میں مقامی لوگوں ،محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایگزیکٹو انجینئر پلوامہ،اے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد ٹاک کے علاوہ علاقے میں تعینات محکمے کے دیگرتمام چھوٹے بڑے ملازمین اور تعمیراتی ایجنسی کے زمہدار بھی موجود رہے ۔اس دوران ڈی ڈی سی ممبران نے ضلع انتظامیہ پلوامہ ،ترال کے علاوہ محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے تمام ملازمین کا شکریہ ادا کیا ہے ۔انہوںنے کہا کہ عوام کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔انہوں نے کہا علاقے میں جہاں جہاں ابھی بھی رابطہ سڑک تعمیر نہیں ہو ئی ہے وہاں ان سڑکوں کو آنے والے وقت میں تعمیر کیا جائے گا ۔یہاں موجود لیڈران نے بتایا ہم ہماری کوشش ہے کہ عوام کو کسی بھی سہولیات کے کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے۔