- پولیس ضلع اونتی پورہ کے رٹائر پولیس افسران کی ترال میں میٹنگ منعقد
سید اعجاز
ترال // جنوبی کشمیر کے پولیس ضلع اونتی پورہ کی جموں و کشمیر پولیس کے تمام یونٹوں کے ریٹائرڈ پولیس افسران کی میٹنگ صدرخالق ٹھوکراور مشیر جی اے بٹ کی زیر صدارت ترال میں منعقد ہوئی جس میں 46 ممبران نے شرکت اس دوران میٹنگ کے آغاز میں مشیر جی اے بٹ شرکاء کا خیرمقدم کیا اور یہاں موجود لوگوں کا تعارف کروایا۔اس کے علاوہ صدر خالق ٹھوکر نے پرانگ اورموجودہ حالات میں اس کی اہمیت پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی۔ چونکہ کیشیئر ایم اکرم گنائی نے اپنی صحت کے مسائل اور گھریلو مسائل کی وجہ سے کیشئر رہنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی، اس لیے میٹنگ کے دوران متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ علی محمد بٹ صاحب ساکن گلاب باغ ریٹائرڈ اب سے بطور کیشئر کام کریں گے۔ پی ڈی اونتی پورہ کے کیشیئر .میٹنگ خوشگوار ماحول میں ہوئی اور شکریہ کے ووٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی