سری نگر:۵۲،نومبر:جے کے این ایس : جموں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیرنے جمعرات کوکہاکہ 15اکتوبر2022 کوچودھری گنڈ شوپیان میں ایک کشمیری پنڈت کی ہلاکت میں ملوث ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ہے ،تاہم مذکورہ ملزم گرفتاری سے بچنے کیلئے گھر سے لاپتہ ہے ۔جے کے این ایس کے مطابق کشمیر زون پولیس نے جمعرات کی شام اے ڈی جی پی کشمیر وجئے کمار کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہاکہ 15اکتوبر2022کوچودھری گنڈ شوپیان میں ایک کشمیری پنڈت کی ملی ٹنٹوںکے ہاتھوں قتل سے متعلق پولیس تھانہ شوپیاں کے ایف آئی آر نمبر 211/2022کے تحت درج کیس کی تحقیقات کے دوران، چیک کچی ڈورہ کے ایک محمد لطیف لون ولد نثار احمد کو اس گھناو¿نے واقعے میں ملوث پایا گیا۔پولیس نے کہاکہ پنڈت کی ہلاکت میں شامل مذکورہ قاتل 12نومبر2022 سے اپنے گھر سے لاپتہ ہے۔ اے ڈی جی پی کشمیر وجئے کمار کے حوالے سے کشمیر پولیس زون نے کہاکہ لاپتہ ملزم محمد لطیف لون کے بارے میں کوئی بھی معلومات دینے والے کو پولیس کی طرف سے مناسب انعام دیا جائے گا۔