سری نگر:25،نومبر: منشےات فروشوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے اننت ناگ پولےس نے دو منشےات فروشوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ نشےلی اشاعہ برآمد کرکے ضبط کی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق پولیس چوکی جنرل بس اسٹینڈ اننت ناگ کو معتبر ذرائع سے ایک خاص اطلاع ملی کہ عادل احمد شاہ ولد بشیر احمد شاہ ساکنہ دونی چیک نشہ آور اشیاءکی فروخت میں ملوث ہے اور اس نے اپنے رہائشی مکان میں بھاری مقدار میں نشہ آور اشیاءذخیرہ کر رکھی ہیں۔ . اننت ناگ پولیس اور متعلقہ ایگزیکٹیو مجسٹریٹ پر مشتمل ایک سرچ ٹیم تشکیل دی گئی جس نے گھر کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران مذکورہ مکان سے تقریباً 5.5 کلو گرام بنگ بوسہ برآمد ہوا۔ ملزم کو گرفتار کر کے منشیات برآمد کر لی گئی۔اس کے علاوہ پولیس چوکی ڈی کے پورہ سے ایک اور پولےس پارٹی نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک انووا گاڑی زےر رجسٹریشن نمبر DL4CNE-0285 جسے ارشاد احمد گنائی ولد غلام رسول گنائی ساکن شیلی پورہ اچھہ بل چلا رہا تھا گاڑی کی تلاشی کے دوران تقریباً 250 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی۔منشیات فروشوں کے خلاف ہماری مسلسل کارروائیوں سے کمیونٹی کے افراد کو یہ یقین دلانا چاہیے کہ ہم اپنے معاشرے کو منشیات کی لعنت سے پاک رکھنے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔