بارہمولہ:۵۲،نومبر:محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکاروںنے جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے جمعرات کو بارہمولہ ضلع کے ناروا ﺅعلاقے سے ایک تیندوے کو زندہ پکڑ لیا۔جے کے این ایس کے مطابقمحکمہ جنگلی حیات کے ایک اہلکار نے بتایا کہ محکمہ نے جموں و کشمیر پولیس کی مدد سے جمعرات کو بارہمولہ کے شیری نارواﺅ کے گاو¿ں کالے بن گاﺅں سے ایک تیندوے کو اس علاقے سے اطلاع موصول ہونے کے بعد پکڑاگیا۔انہوں نے کہا کہ تیندوا رہائشی علاقوں میں گھوم رہا تھا،جس سے مقامی لوگوں اور ان کے مویشیوں کی زندگیوں کو خطرہ تھا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی تیندوے کو بغیر کسی نقصان یا چوٹ کے زندہ پکڑ لیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکارکامزیدکہناتھاکہ زندہ پکڑے گئے تیندوے کو محفوظ مقام پر لے جا کر آزاد کر دیا جائے گا۔