جموںو کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے یوم آئین کے موقعے پر لوگوں کو مبارک باد پیش کی ہے ۔انہوں نے آج ہمارے آئین کو اپنانے کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر یوم آئین کی تقریبات کا افتتاح کیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر لوگوں کو اپنی گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور آئین کے بانیوں کو عاجزانہ خراج عقیدت پیش کیا۔”لیفٹیننٹ گورنر نے کہاہمارا آئین مقدس کتاب ہے اور اس میں ابدی اقدار شامل ہیں جو ہمارے رہنما اصولوں کے طور پر برقرار ہیں۔ آج، آئیے ہم سب ان اقدار کو برقرار رکھنے اور ایک مضبوط ہندوستان کی تعمیر کے لیے اپنے بنیادی فرائض کو پورا کرنے کا عہد کریں”، اس موقع پر، لیفٹیننٹ گورنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ معاشی ترقی کے فوائد غریب ترین غریبوں اور جموں و کشمیر یوٹی کے دور دراز علاقوں میں رہنے والوں تک پہنچیں۔خیال رہے ملک میں یوم آئین کو قومی قانون دن کے نام سے بھی جاتا ہے کو ہر سال26نومبر کو منایا جا رہا ہے اس سلسلے وادی بھر میں اس طرح کے پروگرام منعقد کئے گئے ہیں ۔